688

شندور پولو فیسٹیول کے سلسلے میں ضلع غذر اور چترال انتظامیہ کا ایک اہم جلاس شندورمیں منعقد،لاسپوراورغذرکوایک ایک اضافی پولوٹیم دینے کافیصلہ

چترال (نامہ نگار)منگل کے روز شندور پولو فیسٹیول کے سلسلے میں ضلع غذر اور چترال انتظامیہ کا ایک اہم جلاس شندورمیں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال ، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ، ڈپٹی کمشنرغذراوردوسروں نے شرکت کی ۔ےاجلاس میں لاسپور اور غذر کو ایک ایک اضافی ٹیمیں دینے کافیصلہ کیاگیا۔
گذشتہ کئی سالوں سے لاسپوراورغذرکی طرف سے اضافی ٹیموں کامطالبہ باربار کیاجارہاتھا مگراس پرکوئی خاطر خواہ پیش روفت نہیں ہو رہا تھا ۔ گزشتہ دو سالوں سے وی سی چیئرمین لاسپوراورجنرل سیکرٹری لاسپورپولوایسوسی ایشن محمدوزیرخان نے مسلسل جدوجہدجاری رکھتے ہوئے متعلقہ ذمہ داراں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے عملی جامع پہنایاگیا۔
انہوں نے کہاکہ لاسپور کے لیے اضافی ٹیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور شندور فیسٹیول کا پر امن انعقاد بھی اس مسئلے سے منسلک ہے۔اضافی پولوٹیمزکے ساتھ دوسرے مسائل حل کرنے میں ڈی سی اپرچترال ،کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ،صدرپولوایسوسی ایشن چترال شہزادہ سکندرالملک نے اہم کرداراداکئے۔
طویل جدوجہدکے بعدعوام لاسپوراورغذرکے دیرینہ مطالبہ شرمندہ تعبیرہوا۔ لاسپورکے مکینوں نے متعلقہ حکام ،عوامی نمائندوں ،پولوایسوسی ایشن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے وادی لاسپور میں پولو کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں