341

ڈی سی چترال کی ہدایت پربڑے بڑے بولڈرز کی مدد سےدریاے چترال کا رخ دس دنوں کی کوشش کے بعد تبدیل کررہے ہیں

چترال (نمایندہ )جنرل کونسلر وی سی بروز عالمزیب خان سکندر لال شیر بابو خان حکیم جان اوردرجنوں دیگر افراد نے ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی خان ممبر این ایچ اے مرشد امین خٹک ڈایرکٹر فواداور اسسٹنٹ ڈایرکٹر حاجی امیر زیب,ٹھکہ دار رسول خان،خلیل اور شوکت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی کاوشوں سے ان کا گاوں عارضی طور پر دریاے چترال کی کٹاو سے محفوظ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ جب دریاے چترال کا رخ اچانک گاوں کیطرف ہوگیا تو عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گی عوامی زمینات بجلی کے گرڈ سٹیشن اور پشاور روڈ کو شدید خطرات کا سامنا ہوا ڈی سی چترال ایمر جنسی قرار دیکر متعلقہ محکمہ جات کو حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی تو نیشنل ہای وے اتھارٹی نے فوری ریسپانس دیتے ہوے دستیاب مشینری فراہم کی بڑے بڑے بولڈرز کی مدد سےدریاے چترال کا رخ دس دنوں کی کوشش کے بعد تبدیل کر دی گی انہوں نے کہا کہ یہ مسلے کا وقتی حل ہے تینوں محکمہ جات واپڈا اپنے گرڈ سٹیشن این ایچ اے پشاور روڈ اور محکمہ اریگیشن عوامی زرعی زمینات کو بچانے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر خصوصی توجہ دے کر ہمیشہ کی مشکلات سے نجات دلاییں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی کے پی کے اور ڈی سی چترال اس علاقے کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایی بصورت دیگر عوام سڑکوں پر انے پر مجبور ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں