270

کھوار زبان کے معروف شاعر اقبال الدین سحر کی شعری مجموعہ “ارزوئے سحر”کی تقریب رونمائی

چترال (بیورو رپورٹ) کھوار زبان کے معروف شاعر اقبال الدین سحر کی شعری مجموعہ “ارزوئے سحر”کی تقریب رونمائی بدھ کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جعرافیہ کے سابق چیرمین پروفیسر اسرار الدین ا ور دوسرے مقررین نے صاحب دیوان کی شاعری کو ہمعصر شعراء میں ممتاز اور نئی رنگ اور جہت کے حامل اور انہیں نئی نسل کا نمائندہ شاعر قرار دیا۔ شعری مجموعہ پر تبصرہ پیش کرنے والوں میں مہمانان اعزاز ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز)، رحمت غازی خان، مفتاح الدین کے علاوہ صدر انجمن ترقی کھوار شہزادہ تنویر الملک، محمد افضل خان، آفتاب عالم، ظہیر الدین، میر جہاندار شاہ، منصور شباب، پروفیسر ظہورالحق دانش شامل تھے۔ انہوں نے اقبال الدین سحر کی کھوار زبان وادب کے لئے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہر صنف ادب میں گران مایہ خدمات انجام دی ہے جبکہ ان کی شاعری میں بھی اپنی مثال آپ ہے اور ان کا اسلوب بھی نمایان اور خاص ہے۔ مقررین نے اقبال الدین سحر کی شعری مجموعے کونئی انداز میں اور ڈیجیٹلائز کرکے پرنٹ کرنے پر انور امان کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ان کی بدولت تکنیکی طور پر یہ کتاب صوبہ میں معدودے چند کتابوں میں شمار ہوگی جس کے ہر ایک صفحے پر بار کوڈ لگی ہوئی ہے جسے موبائل پر بھی نہ صرف کھولا جاسکتا ہے بلکہ اس عزل کو سنا بھی جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں