393

چترال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے میدان میں قومی افق پر پہنچنے والے تین کھلاڑیوں اور چترال کے پولو لجینڈ شہزادہ سکندر الملک کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام مقامی ٹاؤن ہال میں چترال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے میدان میں قومی افق پر پہنچنے والے تین کھلاڑیوں اور چترال کے پولو لجینڈ شہزادہ سکندر الملک کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فٹ بال کے سابق کھلاڑی اور سپورٹس سے شغف رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور صدر محفل ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین نے فٹ بال کے تین کھلاڑیوں امیرحمزہ، اظہرا لدین اوریوسف علی اور پولو کے ایک کھلاڑی شہزادہ سکندر کو ایسوسی ایشن کی طرف س سے انعامات اور اعزازی شیلڈ پیش کئے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر حسین احمد نے چترال میں فٹ بال کے کھیل کو فروع دینے میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے صوبائی حکومت کی طرف سے سالانہ گرانٹ دینے کے ساتھ ساتھ سابق گورنر کی طرف سے دی گئی انڈومنٹ فنڈ سے ملنے والی منافع کی رقم مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے چترال پولیس اور چترال لیویز کی فٹ بال ٹیمیں بنانے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ یہاں فٹ بال کا کھیل فروغ پاسکے۔ڈی سی لویر چترال محمد علی خان نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے ترقی دینے اور اسٹریم لائن کرنے کی ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں