562

چترال میں نرسنگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال ، کیجولٹی سمیت لیبر روم کے سوا ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نرسوں نے صوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کردی اور کیجولٹی سمیت لیبر روم کے سوا ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا۔ ضلعی نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر بی بی طاہرہ ، جنرل سیکرٹری زینب اور نائب صدر سعیدہ پروین نے میڈیا کو بتایاکہ ہسپتالوں میں نرسنگ کیڈر کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے لیکن ان کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ اس وقت سروس اسٹرکچر، ایچ پی الاؤنس، معاوضاتی الاؤنس اور اسٹوڈنٹس الاؤنس کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔ چترال میں اس وقت 42فیمل اور 13میل نرسز خدمات انجام دے رہے ہیں جن کی ڈیوٹیوں سے ہڑتال کی وجہ سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں