539

میرا علی گڑھ… اور یوم والدین کی تقریب میں… دھماکہ؟ ۔۔۔۔۔(شہزادہ ؛مبشرالملک)

* یاد ماضی۔
چترال … کے مشہور و معروف ہائی سکول میں ہر سال … یوم والدین اور دیگر تقریبات میں شرکت کا دعوت نامہ ملتا ہے … تو سر کے بل چل کے حاضر ہونے کو جی چاہتا ہے … محترم دوست جاوید حیات صاحب جب سے اس ادارے سے وابستہ ہیں … یہاں کی رعنائیوں اور کامرانیوں میں … ترقی کا سفر …. بڑی تیزی سے جاری ہیں … موسم کی خرابی کے پیش نظر اس مرتبہ یہ تقریب … ہال … میں منعقد ہورہی تھی … اساتذہ کرام نے استقبال کیا اور طالبہ کی تالیوں کی گونج میں ہال میں داخل ہوا… تو مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا… اور حسب روایت … ٹائم کے ساتھ مہمانوں نے وہی سلوک کیا …. جو ہمارے سیاست دان …. دریائے سندھ… کے ساتھ کرتے ہیں…انتظار کی گھڑیان … سست پڑ گئیں تو … خیال کی گھڑی … تیزی سے ماضی کی جانب بھاگنے لگی…کہ کس طرح …دنین … پرایمریری سکول کے …دریا ئے علم …میں کامیاب …غوطہ ذنی… کے بعد ہم ہائی سکول … کے بحر بے کاراں میں … گھوڑا… دوڑانے کیلیے حاضر ہوئے توبقول منیرؔ نیازی۔
؂ میں ایک دریا کے پار اترا تو دیکھا منیرؔ ایک اور سمندر کا سامنا تھا مجھ کو
چترال ہائی سکول …کی شاندار عمارت میں داخل ہوئے اور اسمبلی گراونڈ میں طلبہ کا جم غفیر دیکھ کر …. اوسان ہی خطا ہوگئے…پرنسپل کے آفس میں ایک درویش صفت استاد کا سامنا ہوا … جو چشموں کے اوپر سے دیکھنے میں اپنا … ثانی… نہیں رکھتا تھا۔میں اور خالد محمود … باتوں ہی باتوں میں میریٹ پے پورا اترے… باہر نکلے تو معلوم ہوا یہ… حضرت الستاد مرید حسن علیہ رحمہ ہیں… پھر میڑک تک ان کے فیوض و براکات سے استفادئے کا موقع ملا… کلاس سیکس میں ابھی داخل ہونے کا شرف حاصل کرہی رہے تھے کہ ایک…بوہنچھال… کا سامنا کرنا پڑھا… لڑکے جہان … سنیگ سمائے… گُھس…گئے۔ اچانک ایک بھاری بھرکم استاداندر داخل ہوئے اور …. ایک زرعی نوعیت کے سوال سے کلاس کا اغاز کیا ..شومی قسمت… کوئی بھی جواب نہ دے سکا… اس کی… قہر الود نگاہیں… اور بھی غضب ناک ہوئیں …باری باری … مولابخش …کافاراغ دلانا استعمال کرتے ہوئے وہ ہمارے پاس پہنچااور ہمیں دیوار سے لگاکر … دبانے کی کوشیش کی تو طلبہ نے بتایا یہ نئے طالب علم ہیں…. انہوں نے ہمیں باعزت ایک اور کمرے کی جانب روانہ کیا … دنین سکول… کے سارئے ناز و نخرئے … ہوا .. ہوگئے۔۔ رہبر سے معلوم کیا یہ کونسے استاد ہیں؟ … کہنے لگے حضرت قاضی ٖفضل مولا….پھر کیاتھا دو سال تک….
؂ سیل روان کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
دو سال حضرت مولانا عبدالمجید علیہ رحمہ گہتکو استاد، حضرت مولانا محمد شریف دام برکات ھوحضرت قاری استاد، زمان استاد، محترم حسین اللہ، جناب سکندر حیات مرحوم ، جناب استاد ادیہنہ خان۔

ڈریلو استاد مرحوم فیض محمداور میاں برادان کے سامنے … بارہا… مرغا بننے کا شرف حاصل کیا… دنین ، گولدور اور جغور کے طلبہ کو یہ اعزاز ہمشہ حاصل رہا کہ … غیر حاضر ہونے والوں، بھاگنے والوں کی فہرست میں وہ سرفہرست ہی رہے … تو اسمبلی کی … پٹائی لاین …میں بھی یہ نمایان ہوتے …. بسا اوقات قاضی استاد اور قاری استاد گیٹ تک ان کا پیچھا کرتے … ان دو سالوں میں ہم نہ … عربی کے رہے اور نہ … زراعت… کے جس …محاذ… پہ گولہ باری شدید نوعیت کی ہوتی توہم…جان … بچانے کے لیے…
؂ ادھر ڈونے اُدھر نکلے اُدھر ڈوبے ادھر نکلے
والے فارمولے پر عمل کرتے ۔
پرنسپل صاحباں میں حضرت غلام عمر مرحوم ، جناب میاں صاحب، جناب وقار مرحوم، جناب واسع مرحوم کی رحم و کرم میں یہ دو سال … دیکھتے ہی دیکھتے گزر گئے…. سال ڈھڑ سال باجوڑ مردان کی درسگاہوں میں گزانے کا موقع ملا … وہاں… مولا بخش… کی حکمرانی چترال کے مقابلے کچھ زیادہ ہی نظر آئی اور استاتذہ مجھے چترال والے ہی زیادہ باکردار، مخلص، شائستہ اور محنتی نظر آئے.. کلاس نہم میں … شہری بن کے واپس آیا تو بابائے سکول بطرس بخاری… مرحوم خلیل احمد … کی صحبت پُر کیف …سے خود کو شرابور کرنے کا موقع ملا…. کلاس کے ساتھیوں میں امیتاز احمد ائے کے ار ایس پی، ڈاکڑ ارشاد، لال رحیم بیگ،فیض اللہ، انور گزاز، ایڈوکیٹ امتیاز جان، عطاء ، حضرت اللہ، نظام استاد فاروق اعظم وغیرہ جیسے ہردلزیز ساتھوں کا ولولہ انگیز سفر جاری رہا۔۔۔جو جب بھی موقع میسر آتا …. کھوار گیت… کورس میں گانے سے دریغ نہیں کرتے…..
استاد فضل باری مرحوم ہمیں … چھوتار بہتو… سے انسان بنانے کی تگ ودو کرتے رہے….ایک بار امتیازجان ،عطاء اللہ اور میری مرمت یہ کہہ کر زیادہ فرمائی کہ پروفیسر جان،فضل مولااور فخر اس کے شاگرد رہے چکے تھے اسلیے ہم تینوں …وراثتی… حق… کے زیادہ مستحق تھے… استاد غزان صاحب ہمیں بجلی کے رموز کے ساتھ ساتھ …پاکستانی … بنانے میں میرے خیال میں یقیناٰٰ کامیاب ہوگئے… استاد المکرم مرحوم شیخ عبدللہ کی دلکش مسکراہٹ نے ہمیں اسلامی علوم میں دلچسپی لینے کا سلیقہ بخشا الستاد سکندر حیات مرحوم نے ہم میں تجسس بے چینی اور خطاطی کے چھپے ہوئے جوہر باہر نکالے۔۔۔استاد حضرت اللہ صاحب کے … نامہ اعمال … کی رجسٹر نے ہمیں ہمیشہ محتاط رہنے اور بچت کی تعلیم دی… محترم استاد حسین اللہ صاحب نے ہمیں سیاحت کے گُر ہمشیہ یاد دلائے اور تاریخ سے آشنا کیا استاد ادینہ خان مرحوم ہمیں … فیصا غورث بنانے کی دن رات کوشیش کیں …استاد محترم مشکور صاحب نے ہمارئے اندر چھچے ہوئے … بدگنیا اور بے تر تیب لائینوں کی …اینگل..درست کی… استاد شہجہاں صاحب نے ہمیں شکسپیر سے نکال کے اقبال آشنا کردیا… استاد مولوی جان صاحب نے اعلیٰ اخلاق کے گرُ بار ہا سیکھائے…. سب سے بڑے ہمارئے محسن جسکا شمار میر ی زندگی کے اساتذہ میں سب سے آگے ہے…. میرے محترم ضیاء الدین صاحب قرآن ،ترجمہ اور اردو پڑھانے سے زیادہ… سیکھائے… جو بہت ہی کم اسا تذہ کے حصے میں آتا ہے…اس نے انسان دوستی … محبت خلوص … کی دولت سے ہمیں مزین کیا….

اگر اس دور کے … ہائی سکول کو میں …. درالعوم دیوبند اور علی گڑھ کالج…. کا میلاب کہوں تو مبالغہ نہ ہوگا…کہ جہاں بیک وقت دینی اور عصری علوم آسمانی کے تابندہ … ستارئے…. چگمگاتے …تھے… اللہ مرحومیں کو اپنی شان کریمی کے مطابق بلندمرتبوں سے نوازئے اور جو حیات ہیں انہیں عافیت وآرام کی زندگی نصیب فرما دئے…. تقیناٰٰ دریا علم سے وہی طالب علم مستفید ہوسکتے ہیں جو وقت کی نبض پر ہاتھ رکھ کر آداب وسلیقے سے استاد کے آگے سر تسلیم خم کردیتے ہیں کیونکہ …
؂ پڑھنے کا سلیقہ ہو تو پڑھ لیتے ہیں کچھ لوگ
پانی پہ بھی لکھی ہوئی تحریر ہوا کی۔
میں ماضی کے جھرکوں میں جھانک کے خود… کوایک طالب کا روپ دینے کی کوشیش ہی کررہا تھا کہ میزباں کے خوس آمدیدی کلمات نے مجھے جگا دیا….
* ٹیلنٹ کا دریا۔
بچوں نے آج کی تقریب میں …. اپنی صلاحیتوں کے ایسے ایسے دریا بہا دیے کہ ہم دنگ رہ گئے…. کیا تلاوت، حمد و نعت ، کیا تقاریر و ملی نغمے کیا ڈرامے ، مشاعرہ اور خاکے سب ایک سے بڑھ کر ایک تھے … دو خاکوں نے …. تعلیم کُش سکورٹی پالیسی… اور امتحانی ہال میں نقل کے کنسر اور اس سے بڑھ کر سرکاری عناصر خصوصا سیاسی اور انتظامی مدخلت جو … نگرانی اور معاینے کے نام پہ ہورہا ہے …. پرزبردست داد وصول کیے اور …. نااہلوں کو اہل بننے اور ادب ناک بننے کا … درس عبرت دیا… جسمیں …. پسہ پردہ فنکار کا بہت پڑا ہاتھ تھا
* چائنہ کٹینگ کا دھماکہ۔
والدین کو اظہار خیال کا کہا گیا… تو … چُپ کا روزہ … توڑنے کی کسی بھی والد گرامی کو … توفیق … ہوئی کہ وہ دولفظ بچوں کی… حوصلہ افزائی… یا اساتذہ کی … خوشامد … کے لیے ہی بول لیتے… جب گردنیں … بیمار اور بے شوق … پھنکے … کی طرح گھوم پھر کے واپس اسٹیج کی طرح رخ کر گیہں تو… چارویلو منیر صاحب … اجازت لے کر سکول کے مسائل کی نشاندہی کی اس دوران …. سکول کے پرنسپل کے … رہاشیی پلاٹ … پر فیمل ایجوکیشن آفس … کے لیے ناجائز قبضہ کا انکشاف کیا … تو ہال میں ایسا لگا کہ زور کا … دھماکا … ہوا ہے … اور اس دھماکے نے ہمارے ہوش و حواس چھین لیے … میرے سر پہ مسلسل … ہتھوڑے… کے ضرب پڑنے لگے… کہ ہم … چائینہ کا ٹینگ … کی وردات کراچی میں ایم کیو ایم اور ڈاکڑ عاصم کے حوالے سے سن سن کر … پاگل … ہوئے جارہے تھے … اور اب چترال میں بھی ایک … عظیم درس گاہ … کے ساتھ یہ فعل ناروا … ایک … شرعی ضلعی حکومت… کے زرین دور میں … روا … رکھا گیا تھا… اس کے بعد کئی مقررین آئے اور گئے کیا کہہ گئے اس کا مجھے پتہ ہی نہیں چلا… میرے سر میں … چارویلو … کا ہتھوڑا لگتا ہی جارہاتھا … کہ پروگرام کا خاتمہ ہوا …. اسناد و انعامات تقسیم ہوئے ۔

میں ایک مردہ لاش کی طرح … سڑ تا … رہا اور کچھ نہ کر سکا… ایسا لگا…منیر… نے کوئی جرم کیا ہے … طالب علم اور والدین کے علاوہ کسی نے بھی اس …. گستاخی … کوقبول نہ کیا… ایسا لگا اس محفل میں….نوازنے والے بھی اور نوازے جانے والے بھی … موجود ہیں…. چائے کی تقریب میں بھی …. پیرنٹس کونسل کے اراکین کے علاوہ کیسی نے یہ موضوع نہ چھڑا … ایک … بزرگ ہمارے قریب آئے اور کہا…. ’’ ایم سی بی… سے نیچے جتنے بھی دفاتر ہیں یہ سب اس سکول کی ملکیت ہیں …. یہ ریاستی دور میں … پرنسپل آفیس۔ پرنسپل ہاوس، لایبریری، سکول ہاسٹل … موجودہ اسمبلی ہال سکول ہال تھے… اس کے علاوہ موجودہ سکول ہال آلحضرت مرحوم نے … بجلی گھر کے لیے بنوایا تھا… جو کامیاب نہ ہوا تو اسے شاہی مسجد کے پاس شفٹ کرکے اس ہال کو بھی سکول کو دیا گیا… اس کے علاوہ موجودہ ایجوکیشن آفس ، کامرس کالج ، کا تمام ایریا ٖفٹ بال گراونڈ تک سکول کے مختلف گراونڈ ہوا کرتے تھے… جو ہماری نالایقی کے سبسب ایک ایک ہوکے ہاتھ سے نکلتے گئے… اور غریبوں کے مستقبل کا یہ … خواب گاہ … سمٹ کر … اپنی چاردیواری تک … محدود … کردیا گیا. معلوم نہیں سکول کے چھ سات جو دوکان باقی ہیں معلوم نہیں وہ کب ….. چائینہ کٹینگ … کے نظر کیے جائیں گے ان کا کرایہ کیا سکول اور طلبا ء کے بہبود پہ خرچ بھی ہورہا ہے یا نہیں ۔
* سیاسی منطق۔
اس تقریب سے … رنجیدہ اور بوجھل قدموں کے ساتھ نکلے اور … چارویلو اور کچھ والدین کے ساتھ … ضلعی ناظم سے ملنے گئے تو اسے موجود نہ پاکر … تحصیل ناظم … سے ملاقات کا شرف پہلی بار حاصل کرلیا…. اور کیس پیش کیا تو… حضرت نے … عجیب سیاسی منطق… سے ہمیں ٹرخایا… کہ میں ضلعی ناظم سے مشورہ کرتا ہوں … ویسے آپ لوگوں نے بہت دیر کردی…. اس قیمتی اور سونے جیسے پلاٹ کو کام میں لانا ضروری تھا… اس لیے … فیمل ایجوکیسشن کے حوالے کیا گیا ہے… اس اعلیٰ ظر فی اور احسن شرعی فیصلے پر… ہم داد … دئیے بے غیر نہ رہ سکے … صرف اتنی گستاخی کی کہ کل کو … سونے جیسا … پریڈ گراونڈ … اور پولو گراونڈ بھی کسی … سرکاری ادارے کو …. چائینہ کٹینگ … کر کے نہ دیے جائیں .
* اپیل۔
ہم اس مادر علمی… کے ساتھ ہونے والے سالوں پر محیط … سرکاری قابضین …. کا محاسبہ چاہتے ہیں…. اگر اس موقع پر … اولڈ بوائے اسوسی یشن کے جملہ عہدادران جن میں سب … بڑے نام شامل ہیں… مہتر چترال ،PTAِ ،چترال کے ایم این اے، ایم پی ایز، ناظمین DCO اور دیگر شخصیات، ہمارے ایجنسیز، وکالاء خصوصا … نیب … والوں نے رول ادا نہ کیا تو اس قوم …. خصوصا … چترال کے محروم اور کمزور…. لوگوں کے …. مستقبل اور امیدوں کا … قتل عام … ہوگا … تو اس میں ….. آپ لوگوں کی …. خاموشی اور مصلحت پسندی کا بھی بہت بڑا …. دخل …. بلکہ اس …. گناہ … میں آپ سب بھی ذمہ دار ہوں گے.
ؤ****

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں