486

وزیر خزانہ سے اکاؤنٹنٹ جنرل کی ملاقات،تمام چیکوں اور فنڈز کا اجراء اس مہینے کی دس تاریخ کو یقینی بنایا جائے گا

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال) خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا شریف اللہ خان وزیر نے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی وہ کچھ دیر وہاں رہے اور وزیر خزانہ سے اپنی نئی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں اکاؤنٹ دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے نیز وہاں آنے والے لوگوں بالخصوص حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل جاننے اور انہیں فوری حل کرنے جبکہ غیرحاضر یا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی موقع پر ہی سرزنش کیلئے وزیر خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل مختلف ضلعی اکاؤنٹ و فنانس آفسز کے مشترکہ دورے کریں گے اسی طرح وہ اپنے دوروں کے دوران ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر دفاتر کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کرینگے اکاؤنٹنٹ جنرل نے وزیر خزانہ کے استدلال سے اتفاق کیا کہ اگرچہ اکاؤنٹ دفاتر سے کرپشن اور کمیشن مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت اور نہ ہی اکاؤنٹنٹ جنرل نظام سے سو فیصد مطئمن ہیں اسلئے خزانہ اور اکاؤنٹ و آڈٹ نظام میں موجود باقی ماندہ خامیاں دور کرنے کیلئے مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جائیں گی مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا صوبائی حکومت کیلئے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اپنے سروس بک اور ضروری کاغذات بغل میں دابے صوبے کے دور دراز علاقوں سے پشاور آئیں اور پنشن کے مسائل جلد حل نہ ہونے کے سبب پریشانیوں کا شکار ہوں اسی طرح دیگر عوامی حلقوں کو بھی چیکوں کے اجراء میں تکالیف کا سامنا ہو انہوں نے کمپیوٹر و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں مالیات و آڈٹ کا مقامی و خودکار طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت پنشنرز کو اکاؤنٹ دفاتر کے چکر کاٹے بغیر ہی گھر بیٹھے پنشن کے چیک ملیں یا کم از کم ضلعی اکاؤنٹ دفاتر میں ہی ان کی حاجات پوری ہوں اور انہیں پشاور کا سفر کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری سے کرپشن کے مکمل خاتمے اور زیادہ شفافیت لانے کیلئے حکومت کی مخلصانہ کوششیں جاری رہینگی تاہم اس کا مقصد عوام کے طبقوں کیلئے معمولی تکالیف بھی نہیں بلکہ زیادہ سہولیات اور آسانیوں کی فراہمی ہے وزیرخزانہ نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ مالی سال کے اختتام کے پیش نظر اے جی آفس کے ہیڈکوارٹر پشاور اور تمام ضلعی دفاتر سے محکمہ خزانہ کی مقرر کردہ ڈیڈلائن کے مطابق تمام چیکوں اور فنڈز کا اجراء اس مہینے کی دس تاریخ کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے محکمہ خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل دفاتر میں قائم کمپلینٹ سیل فعال بنانے پر بھی زور دیا شریف اللہ خان وزیر نے مظفر سید ایڈوکیٹ کے فنانس ریفارمز ایجنڈے سیمکمل اتفاق کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں ہم ایک پیج پر ہیں انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل کے کمپلینٹ ای میل ایڈریس ag@agkhyberpakhtunkhwa.gov.pk پرموصولہ ای میلز وہ خود پڑھتے ہیں اسی طرح دیگر تمام ذرائع سے ملنے والی شکایات کا نہ صرف وہ فوری ازالہ یقینی بناتے ہیں بلکہ صارفین اور سائلین کو اسکی پیشرفت سے بھی اگاہ کیا جاتا ہے۔
<><><><><><

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں