211

شندور کا پولوگراونڈ اہالیان لاسپور کی ملکیتی چراگاہ ہے جہاں کسی بھی ایونٹ کو ان کی شراکت کے بغیر منعقد کرنا ہرگز مناسب نہیں۔زلفی ہنرشاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) لاسپور سے ضلع کونسل چترال کے رکن زلفی ہنر شاہ نے 15جولائی سے شندور فیسٹول کو منعقدکرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن اس فیسٹول کے انعقاد میں اصل اسٹیک ہولڈروں کو نظرا نداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ شندور کا پولوگراونڈ اہالیان لاسپور کی ملکیتی چراگاہ ہے جہاں کسی بھی ایونٹ کو ان کی شراکت کے بغیر منعقد کرنا ہرگز مناسب نہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے مختلف فورموں میں شندور فیسٹول سے متعلق باتیں ہورہی ہیں لیکن کہیں بھی اہالیاں لاسپور کی منتخب قیادت کو اس میں شامل کرنے کی بات نہیں ہوئی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی غیر سنجیدہ روئیے کی وجہ سے گزشتہ سالوں بھی شندور فیسٹول کے انعقاد میں مشکلات پیش آئے اور بین الاقوامی اہمیت کی یہ فیسٹول منعقد نہ ہوسکی اور اس بار بھی صوبائی حکومت کی نامناسب روئیے اور منتخب مقامی قیادت کو خاطر میں نہ لانے پر علاقے میں تشویش اور مایوسی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرف اس سال بھی اس فیسٹول کا انتظام چترال کی ضلعی حکومت کے زیر انتظام ہونے چاہئے جبکہ بیرونی عناصر کی مداخلت کی صورت اہالیان لاسپور ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں