58

پاکستان میں اسلامک بینکاری کا مستقبل تابناک ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامک بینکاری کا مستقبل تابناک ہے جس کا بینکنگ سیکٹر کو بروقت فائدہ اٹحانا چاہئے انہیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے امیر جماعت سراج الحق نے نہ صرف پاکستان میں بلاسود بینکاری کی داغ بیل ڈالی بلکہ اسے مقبول بھی بنایا پوری دنیا بالخصوص یورپی، افریقی، آسٹریلوی اور امریکی ممالک بلاسود اسلامک بینکاری کی طرف مائل ہو رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارے علماء اور ماہرین معیشت سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں ہمارے بینکاروں کو اس شعبے میں اپنی بصیرت و مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے وہ نیشنل بینک آف پاکستان اسلامک بینکنگ ڈویژن کی علاقائی سربراہ صائمہ رحیم سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ریجنل بینکنگ آفیسر طارق محمود خٹک اور دیگر حکام کے ہمراہ ان سے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں مالاقات کی اور خیبر پختونخوا و فاٹا میں ربا فری اسلامک بینکاری کے فروغ سے متعلق اپنے بینک کی کارکردگی سے انہیں اگاہ کیا نیز اس ضمن میں صوبائی حکومت سے باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا صائمہ رحیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل بینک کی پہلے سے قائم رباء فری اٹھارہ اور خیبر ایجنسی میں ایک برانچ کے ساتھ دھمتوڑ اور چترال میں دو حالیہ مزید دو شاخوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اسی طرح بٹگرام، بونیر، ہنگو، باجوڑ اور مہمند ایجنسی سمیت کئی شہروں میں آٹھ نئی شاخوں کا قیام بھی آخری مراحل میں ہے اسطرح ملک بھر میں بینک کی موجودہ 104شاخوں کو آئندہ ایک سال کے دوران 150تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے اس ضمن میں نیشنل بینک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک قومی بینک ہونے کے ناطے نیشنل بینک سے ایسے ہی کردار کی توقع ہے جو عوام کی آواز اور انکی توقعات کا آئینہ دار ہو انہوں نے کہا کہ سودی بینکاری سامراجی قوتوں نے متعارف کی جس کے ذریعے عوام کا خون نچوڑا گیا اسلامی بینکاری انسانی استحصال سے پاک نظام کی بنیاد ہے اور دنیا یہ حقیقت جان چکی ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور فلاحی دین ہے جس میں استحصال کی بجائے تمام شعبہ ہائے زندگی کی فلاح و بہبود پر فوکس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اسلامی بینکاری کے فروغ اور اسکے تحت عوام کو مفید خدمات کی فراہمی کیلئے نئے مالی سال میں کئی مزید اقدامات کا جائزہ بھی لے رہی ہے انہوں نے بینک کو خیرپختونخوا میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں