206

جی اوسی ملاکنڈ چترال میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہوئے عملی اقدامات کا آعاز بھی کردیا ہے۔کمانڈنٹ چترال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہفتے کے روز ایک مختصر تقریب میں چترال پریس کلب کے انتظامیہ کو سولر سسٹم اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ڈسپنسر سیٹ حوالے کیا جن کی فراہمی کا اعلان جنرل افیسر کمانڈنگ پاک آرمی سوات ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ چترال کے دوران صحافیوں سے ملاقات میں کیا تھا۔ اس موقع پر کرنل نظام الدین نے کہاکہ مقامی صحافیوں نہایت مشکل حالات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھارہے ہیں اور پاک آرمی اور چترال سکاوٹس نے ان کو سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کے فرائض کی انجام دہی کو آسان بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل افیسر کمانڈنگ نے چترال میں 2صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہوئے عملی اقدامات کا آعاز بھی کردیا ہے ۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے صحافی کمیونٹی کی طرف سے جی او سی اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاانہیں یقین دہانی کرائی کہ چترال کے صحافی اپنے پیشہ ورانہ ڈیوٹیوں کی انجام دہی میں اسی طرح محنت اور تندہی سے کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں