482

چترال میں ڈرگ انسپکٹر اپنی تعیناتی کے باوجود گزشتہ سال سے غائب

چترال (نامہ نگار) چترال میں ڈرگ انسپکٹر اپنی تعیناتی کے باوجود گزشتہ سال سے غائب ہونے اور ڈیوٹی پر نہ آنے کی وجہ سے چترال میں ادویات کی کاروبار پر نگرانی اور معیار کی چیکنگ نہ ہونے کی بنا پر سنگین مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے اور اب لوگ معیاری ادویات کو بھی شک کی نظروں سے دیکھنے لگے۔ ڈرگ انسپکٹر کو گزشتہ دو سالوں سے چترال کی ضلعے میں تعینات کیا گیا تھا لیکن وہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں سینکڑوں میڈیکل اسٹوروں کی لائسنس اور دوسرے دستاویز کی تجدید اور پڑتال میں دشواریاں پیش آرہی ہیں جبکہ اس بنا پر ہرقسم کی ادویات پر بھی لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ ڈرگ انسپکٹر کی مسلسل غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی سروسز کو صوبائی حکومت کو واپس کردی تھی لیکن صوبائی بیوروکریسی میں ان کو ملنے والی پشت پناہی کی وجہ سے ان کی سروسز کو ضلعے میں برقرار رکھے گئے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے ڈرگ انسپکٹر جیسے حساس اسامی پر تعینات افسر کی پشت پناہی کرنے اور ڈی۔ سی چترال کی کاروائی کو منسوخ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں