437

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے شندور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے شندور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا تاکہ شندور فیسٹول کے انعقاد سے پہلے کام مکمل ہواور اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے جن میں سامان کی رسد شامل ہے۔ پولوگراونڈ میں تماشائیوں کی بیٹھنے کے لئے جگہ اور دیواریں گزشتہ سال کے زلزلے سے شدید متاثر ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے جشن شندور کی تطعل کی وجہ سے بھی پولوگراونڈ اور رہائشی علاقے کی مرمت ناگزیر ہوگئی تھی۔ کمانڈنٹ نے اس موقع پر خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں کو اس طرح معیار کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں کہ جشن شندور کے تماشائیوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم ہوسکیں۔ دریں اثناء شندور جاتے ہوئے کمانڈنٹ نے لاسپور کے متعدد دیہات میں رمضان پیکج تقسیم کیا جوکہ گزشتہ سال کے سیلاب اور زلزلے میں متاثر ہوگئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے مستوج میں ایف سی پی ایس کا بھی دورہ کیا۔

w2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں