235

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 505 ارب روپے بجٹ پیش

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 505 ارب روپے بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی پروگرام کیلئے 161 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے پیش کیا، 505 ارب روپے حجم کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 161 ارب روپے مختص کے گئے ہیں۔صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ جبکہ نجی شعبے میں مزدوروں کی کم از کم کم 14 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔وزیر خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 17 ارب روپے، صحت کیلئے 10 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح صوبے میں 200 اسمارٹ اسکولوں کا قیام اور خواجہ سراؤں کی فلاح کے منصوبے بھی بجٹ میں شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے بجٹ میں مختلف شعبوں میں 36 ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے، سرکاری ملازم معذور افراد کیلئے ماہانہ 1 ہزار روپے اسپیشل کنوینس الاؤنس مقرر کرنے اور 85 سال عمر سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی شامل ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق مردان میں ملکی تاریخ کا پہلا ویمن کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا جبکہ پشاور میں 100 نئی ائیر کنڈیشن بسیں نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جائیں گی۔وزیر خزانہ مظفر سید کے مطابق ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل سے صوبائی محاصل میں اضافہ کیا جائے گا ساتھ ہی صوبے میں 11 ہزار اسپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں 3 سال تک توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں