253

آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ،106 ارب 58 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،عاصم سلیم باجوہ

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ کی۔جس میں آپریشن میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15جون کا دن ہم سب کیلئے تاریخی دن ہے۔ آج سے 2 سال پہلے آپریشن ضرب عضب کا آغازہوا تھا۔ جس کا مقصد ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا تھا ۔15 جون 2014 سے پہلے آئے روز دھماکے ، اغوا برائے تاوان زوروں پر تھے۔لوگوں کو اغوا کر کے شمالی وزیرستان لے جا یا جاتا تھا۔پوری دنیا کو پتہ تھا کہ شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔دہشتگردی کے تمام واقعات کو شمالی وزیرستان سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان نو گو ایریا تھا جہاںکوئی نہیں جا سکتا تھا۔آپریشن ضرب عضب سے قبل افغانستان کو آگاہ کر دیا تھا کہ پاک فوج بلا تفریق آپریشن کر نے جارہی ہے۔تما م آپریشن حکومت کی مشاورت سے کئے گئے ۔آپریشن میں 500 جوان شہید ہوئے جبکہ 3000 دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔دہشتگردوں سے3600 مربع کلومیٹر علاقہ خالی کرایا گیا ۔آپریشن میں 253 ٹن دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔ شوال میں 7 ہزار بارود بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں۔اور دہشتگردوں کے 929 ٹھکانے تباہ ہوئے ۔آپریشن میں 7599 آئی ای ڈیز تباہ کی گئیں۔35 ہزار راکٹ بم بر آمد کئے۔2800 بارودی سرنگیں ملیں ۔واصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اب تک 106 ارب 58 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ۔بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ طالبان کراچی میں پناہ لیں گے۔ کراچی میں آپریشن کے بعد زندگی دوبارہ لوٹی ہے ۔ کراچی میں 1200 کے قریب دہشتگرد پکڑے اور مارے گئے ۔شہر میںبیمار صنعتوں کی بحالی اور کاروبار کی واپسی سب کے سامنے ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے اب تک 61 فیصد آئی ڈی پیز گھروں میں واپس جا چکے ہیں ۔ہم فاٹا کو کلئیر کر کے پاک افغان بارڈر تک پہنچائیں گے ۔طورضم بارڈر پر باڑ ضروری تھی اب سخت نگرانی کی جائیگی ۔دستاویزات کے بغیر کوئی بھی سر حد پار نہیں کر سکے گا۔بہت سے دہشت بارڈر کراس کر کے افغانستان چلے گئے ہیں۔تمام فیصلوں میں ملٹری اور حکومت ایک پیج پر ہے۔اس سال کے آخر میں شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل ریلی ہو گی۔سی پیک منصوبے پر بات کرترے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے خوشحالی لائے گا۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی دوسری ملک کا حا ضر سروس گرفتار کیا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں