207

چترال کے نواجونوں کا دیرینہ مطالبہ چترال یو نیورسٹی کی منظوری پر اظہار تشکر(ISF چترال)

چترال (نامہ نگار) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن چترال کے صدر نذیر احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن اپنے وعدے کا ایفا کر تے ہوئے صوبائی حکومت کے ذریعے چترال میں ایک الگ اور Full-Flagged یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کرکے چترالی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔یہ عظیم تعلیمی منصوبہ چترالی قوم کیلئے ایک خواب تھا لیکن صوبائی حکومت نے ایک عظیم منصوبہ کے لئے صوبائی بجٹ میں کثیر فنڈز مختص کرکے حقیقت کا روپ دیدیا ۔ تاریخ گواہ دیگی کہ چترال جیسے پسماندہ اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ضلع میں اگر کسی نے صحیح معنوں میں عملی قدم اٹھایا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں ستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اس عظیم منصوبے کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔دراصل وہ سیاسی پارٹیاں ماضی میں اس طرح کا کوئی منصوبہ لانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اس لئے بو کھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ ان کی سیاسی دکانداری ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے ایم۔ پی ۔اے بی بی فوزیہ صاحبہ کی کاوشوں کو بھی سر اہاکیونکہ اس عظیم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ان کا بھی بڑا کردار ہے ۔ اور انہوں نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اس عظیم کاوش پر چیئر مین PTI عمران خان اور PTI کی صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ہائر ایجوکیشن (HEC) کے صوبائی وزیر مشتاق غنی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں