521

ڈسٹرکٹ انتظامیہ و نمائندگان چترال ٹاؤن میں بجلی کی بحالی کی یقین دہانی کے باؤجود عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ روز اہالیان ٹاؤن کے معتبرات ، نوجوانان اور منتخب V.C کونسلر ز کااجلاس زیر صدارت پیر کرم الہیٰ منعقد ہوا جسمیں چترال ٹاؤن کے موجود ہمسائل خاص کر بجلی کی عدم دسیتابی اور کم وولٹیج پر بحث ہوئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر کرم الٰہی قادری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور نمائندگان چترال ٹاؤن کے عوام کو نیشنل گرڈ سے وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کے باؤجود مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں یا عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ڈیڑھ مہینے سے چترال ٹاؤن کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں مگر بے حس ڈسٹرکٹ انتظامیہ سرکاری جنریٹر لگاکر دیگر آسائش کا مزے آڑارہی ہے اُنھیں بجلی کی ضرورت ہی نہیں تو عوام کی اُنھیں کیا پرواہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع چترال کے خود غرض منتخب نمائندے بڑے شہروں میں سکون کی زندگی گذار رہے ہیں۔ چترال مسائلستان بن چکا ہے ۔گنے چنے افغانی قصاب ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپنے ناجائز مطالبات منگوانے میں کامیاب ہوگئے ۔ شاید انتظامیہ کے اہلکار اُن سے فائدے حاصل کرتے ہیں اس لئے اُن کے ناجائز مطالبات بھی منظور کئے جاتے ہیں۔ بڑا گوشت آج بھی 300 روپے فی کلو سرعام فروخت ہورہا ہے ۔ مرغی کی قیمت 300 سے 400 روپیہ تک بازار میں فروخت ہوتی ہے ۔ گرمیوں کے موسم میں پھل اور سبزیوں کے ریٹس کم ہونا چاہیے مگر اُن کی ریٹس بھی بہت زیادہ ہیں۔ منڈی والے اپنی مرضی سے ریٹ لگاتے ہیں مگر انتظامیہ کے اہلکار نہ جانے کیوں اُن سے نہیں پوچھتے اور ریٹ مقرر نہیں کرتے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے پورے بازار میں مہنگائی ہی مہنگائی ہے۔ روٹی کاوزن بھی کم ہے اور لکڑی کی ٹالوں میں لکڑی کی قیمت فی من700 سے بھی تجاوز کرگئی ہے کوئی اُن سے پوچھنے والا نہیں ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے والی دُکانوں میں صفائی کا بالکل فقدان ہے۔ جس کی وجہ سے ڈائی ریا کی بیماری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ کیجولٹی میں اکثر مریض ڈائی ریا کے آتے ہیں۔ چلڈرن وارڈ جنگ بازار ہسپتال میں نرسز کینو لا کرکے 50 روپے فی بچہ وصول کرتی ہیں۔ چترال میں بالکل اندھیر نگری ہے کوئی پوچھنے والا اور عوام کی زخموں پر مرہم پٹی کرنے والا نہیں ہے ۔ اسطرح کا ظلم دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ غیر مسلم ممالک میں رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سبسڈی کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کا احترام ہے مگر ضلع چترال میں رمضان آتے ہی بجلی غائب ، آشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ، پینے کا پانی غائب اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ غائب ، نمائندگان غائب ، ڈسٹرکٹ ناظم غائب ، تحصیل ناظم و V.C ناظمین غائب ۔ اسطرح اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ چترال ٹاؤن کے عوام عنقریب پولوگراؤنڈ چترال میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ذمہ داران، نمائندگان سیاسی پارٹیوں کے صدور کا غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کریں گے۔ جس کے لئے گھر گھر سروے جاری ہے۔

پیر کرم الٰہی قادری جنرل کونسلر نیبر ہڈ کونسل چترالI-
سنےئر نائب صدر آل جنرل کونسلرز ایسوی ایشن ضلع چترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں