464

ڈی ڈی اومیل کو فوری طور پر ہٹا کر خوش اخلاق اور مثبت رویے کے حامل آفیسر کا فوری تعین کیا جائے،نائب ناظم تحصیل مستوج کاپریس کانفرنس

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) نائب ناظم تحصیل مستوج فخرالدین اور ممتاز سماجی کارکن عباد الرحمن نے صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل چترال کا فوری طور پر کسی اور جگہ تبادلہ کیا جائے ۔اور زلزلے میں متاثرہ سکولوں کیلئے فراہم کئے گئے امدادی خیموں کی انکوائری کی جائے ۔ کہ مذکورہ ٹینٹ متاثرہ سکولوں کی بجائے کہا ں استعمال کئے گئے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ 2015کے شدید زلزلے میں چترال کے کئی سکولوں کو نقصان پہنچا ۔ جس پرعارضی سکولوں کیلئے بڑے پیمانے پر ٹینٹ محکمہ ایجوکیشن کو دیے گئے ۔ کہ زیادہ نقصان والے سکولوں میں یہ ٹینٹ لگا کر طلباء کی تعلیم جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نچھاغ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سکول ہے ۔ اس کیلئے جب ٹینٹ کی فراہمی کے سلسلے 2میں محکمہ ایجوکیشن سے رابط کیا گیا ۔ تو پہلے انہوں نے خیمہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ مگر بعد آزان حیلے بہانے بناتے ہوئے اپنے وعدے سے ہی مکر گئے ۔ فخر الدین نے کہا ۔ کہ جب انہوں نے ڈی ڈی او ایجوکیشن سے نچھاغ سکول کیلئے ٹینٹ فراہم کرنے پر اصرار کرتے ہوئے متنبہ کیا ۔ کہ سکول کے بچوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں محکمہ ایجوکیشن پر ذمہ داری عائد ہوگی ۔ اس پر ڈی ڈی او نے سکول کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے پوری اویر قصبے کے بچوں کی تضحیک کرتے ہوئے کہا۔ کہ ایسے بچوں کو مرنے دو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ڈی او کے ان الفاظ کی وہ پُر زور مذمت کرتے ہیں ، اور اُنہیں اس پر بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ نائب ناظم نے کہا ۔ کہ ڈی ڈی او کا یہ رویہ پوری اویر ویلی کے لوگوں کی تضحیک ہے ۔ جو کسی بھی صورت قابل معافی نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مذکورہ ڈی ڈی او کو فوری طور پر ہٹا کر خوش اخلاق اور مثبت رویے کے حامل آفیسر کا فوری تعین کیا جائے ۔ بصورت دیگر اویر کی پوری آبادی احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوگی ۔ انہوں نے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ سکول ٹینٹ کی ویریفیکشن اورا نکوائری بھی فوری طور پر کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں