499

حکومت خیبر پختونخوانےعوامی مفاد میں12افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری،عبدالکریم کوپشاورٹرانسفر، نور الامین AAC مستوج تعینات

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)حکومت خیبر پختونخوانے فوری طورپر عوامی مفاد میں12افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹبشلمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تقرری کے منتظر سید محمد فار الثقلین (بی ایس۔18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈکی خالی اسامی پر تعیناتی کی گئی ہے۔اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری(اسٹیٹ)محکمہ انتظامیہ سردار اسد ہارون کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ جنید خان(بی ایس۔18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت اسفند یار خٹک(بی ایس۔18)کو تبدیل کرکے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں،سیکشن آفیسر محکمہ صحت جبریل رضا (بی ایس۔17)کو تبدیل کر کے بطور AAC-1بنوں،سیکشن آفیسر محکمہ صحت عالمگیر(بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے بطورAAC(ریونیو)مالاکنڈ،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،آئی ایم یو پراجیکٹ کے آفتاب احمد خان(بی ایس۔17)کوتبدیل کرکے بطورAAC تخت بھائی مردان،سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات نور الامین(بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے AAC مستوج چترال،اسسٹنٹ ٹوکمشنر (ڈیویلپمنٹ)مردان فیض عالم(بی ایس۔17)کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ صحت AAC-IIچترال عبدالکریم کو تبدیل کرکے بطور سیکشن آفیسر ریلیف بحالی و آباد کاری ڈیپارٹمنٹ،سیکشن آفیسر پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ محمدنعیم(بی ایس۔17)کوتبدیل کرکے بطور ڈسٹرکٹ آفیسر (فنانس اینڈ پلاننگ)ڈی آئی خان جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ زراعت محمد طاہر(بی ایس۔17)کوتبدیل کرکے بطور ڈسٹرکٹ آفیسر (فنانس اینڈپلاننگ)لکی مروت کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا۔ان احکامات کا اعلان آج اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں