554

صوبے میں ہر قیمت پر پائیدار امن و سلامتی اور یکجہتی و بھائی چارے کا ماحول یقینی بنایا جائیگا۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ افطار پارٹیوں سے رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں اسلئے لوگ بالخصوص نوجوان اس قسم کے اجتماعی پروگراموں کا خصوصی اہتمام کریں اس کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل پشاور میں موبائل سیلولر کمپنی ٹیلی نارکے افطار پروگرام میں شرکاء سے بات چیت میں کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشید الدین کاکاخیل اور بعض دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف کاروباری اور سماجی حلقوں کی طرف سے افطار پارٹیوں کو سماجی روابط اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگرچہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر افطار پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد قومی فنڈز کا ضیاع روکنا اور کفایت شعاری کی ترویج ہے تاہم عوامی اور سماجی سطح پر ہم اس طرح کی تقاریب کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جس کا ثبوت ان تقاریب میں وزراء اور حکومتی شخصیات کی شرکت سے واضح ہے انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی بہتری کے ساتھ ہی کاروباری اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو رہا ہے انہوں نے اپنی صوبائی حکومت کا یہ پختہ عزم دہرایا کہ صوبے میں ہر قیمت پر پائیدار امن و سلامتی اور یکجہتی و بھائی چارے کا ماحول یقینی بنایا جائیگا تاکہ روزگار کے نئے اور بہتر مواقع پیدا ہوں اور معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کو دوام ملے اس مقصد کیلئے ہم نے برسر اقتدار آنے کے ساتھ ہی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کا آغاز کیا خدا کے فضل سے آج حالات کافی مختلف ہیں جس کا ثبوت قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جانے والا یہ اعتراف ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و سرمایہ کاری کی فضا ملک کے دوسرے حصوں کے مقابلے بدرجہا بہتر و موزوں ہے ہم دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کریں اور صوبے میں موجود بے پناہ معدنی اور قدرتی وسائل کو انسانی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں جن میں پن بجلی، سیاحت اور قیمتی معدنیات کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور جفاکش افرادی قوت کے شعبے بھی شامل ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے قیام امن کے ساتھ ہی صوبے میں موبائل، ٹیلی کام اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں ترقی کو کافی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انکی بدولت نہ صرف اقوام عالم، شہروں اور تہذیبوں کے مابین فاصلے مٹ رہے ہیں بلکہ عوامی آگہی، باہمی افہام و تفہیم، نوجوانوں کی صلاحیتوں و ہنر اور ملازمتوں کے موقع میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹھوس بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا سمیت ابلاغ عامہ کے ذریعے اسلام کے سنہری اقدار، دینی تعلیمات اور پاکستانی تہذیت و ثقافت کی ترویج کریں ہمیں بدلتی دنیا میں ابلاغ کے مغربی ثقافتی یلغار سے مرعوب ہونے کی بجائے پورے فخر کے ساتھ اپنا دینی و قومی اور ثقافتی تشخص اجاگر کرنا چاہئے جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں پر زور دیا کہ روزگار کے سلسلے میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دیں اور انکی تربیت کا اہتمام بھی کریں اسی طرح مقامی تہذیت و ثقافت کا احترام بھی کاروباری ترقی اور وسعت کا باعث بنے گا وزیرخزانہ نے موبائل کمپنی کی طرف سے تھری جی ٹیکنالوجی، کوریج میں توسیع اور نیٹ سہولیات میں اضافے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ضمن میں نتیجہ خیز اور ٹھوس نتائج آنا ضروری ہیں کمپنی کے نائب صدر اسلم حیات اور مینجر کوآرڈی نیشن نے صوبے کی سیاحیتی کشش اور عوام کے کاروبار دوست روئیے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی سرمایہ کاری کے ساتھ خیبرپختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں زیادہ جدت کے ساتھاپنی خدمات کو وسعت دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر خزانہ کا بشام میں ٹریفک حادثے پر پر اظہار افسوس

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے بشام میں مخالف سمت سے آنیوالی گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد خان خوڑ میں گرنے کے سبب ہونے والے جانی نقصانات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج پر بھرپور توجہ دینے جبکہ مقامی سول انتظامیہ کو اسطرح کے خطرناک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹریفک حادثات انسانی غلطی کا نتیجہ ہوتے ہیں تاہم ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے مختلف کوہستانی علاقوں میں ہونے واپے پے درپے حادثات پہاڑی سڑکوں بالخصوص موڑوں پر بعض حفاظتی اقدامات اور ڈرائیوروں کیلئے احتیاطی تدابیر کے متقاضی ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے بشام حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں