418

کور کمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمن کے نا م کھلا خط

جناب عالی !
مودبانہ گزارش ہے کہ جناب والا کو بخوبی معلوم ہے کہ چترال میں گزشتہ سال کے تباہ کن تندو تیز بارشوں کے نتیجے میں ایک طرف پوری ضلع چترال کے اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا ۔دوسری طرف اس طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نالہ سہت موڑکہو میں طغیانی کے پیش نظر سیلابی ریلے نے سہت پائین میں نالے کا اصل گزرگاہ بند کیا تھا جس کے باعث نالے کا رخ سہت پائین کے دیہات میں داخل ہوکر بڑے پیمانے پرتباہی مچادی تھی جس کے باعث مذکورہ دیہات کے کئی ایکڑ زرعی باغات رہائشی مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور دو جامع مسجد بھی سیلاب کی زدمیں آکر شہید ہو گئیں تھیں اور ایک مقامی فلنگ اسٹیشن کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا ہے ۔اور نالے کا رُخ اب بھی گاؤں کی جانب قائم ہے جو کسی بھی وقت گاؤں کے مکینوں کے لئے تباہی کا باعث بن سکتی ہے
جناب والا!میڈیا کے ذریعے کئی بار حکام بالا کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔مگر تا حال کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہماری نظر پاک فوج پر پڑی ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پھنسے ہوئے عوام کا ساتھ دیا ہے آپ سے التماس ہے کہ جناب والا F.W.Oکے ذریعے نالہ سہت کے ملبے کو ہٹانے کے علاوہ گاؤں کی حفاظت کے لئے کنکریٹ سے بنی ہوئی حفاظتی بندProtection Wall تعمیر کرنے کی منظوری دے دیں ۔ اس مقصد کیلئے متعلقہ ادارے کی سروے ٹیم روانہ کرنے کا حکم دے دیں ۔تاکہ اپکی کوششوں کی بدولت سہٹ پائین کے گاؤں کے باشندے آئندہ متوقع سیلاب کے دست برد سے محفوظ رہ کر آپکو دعائیں دے سکیں والسلام پاک فوج زندہ باد ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں