202

بجٹ میں صرف ن لیگ چند کارکنوں اور حفیظ الرحمن کے پارٹنر ٹھیکیداروں فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔سعدیہ دانش

گلگت (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے اپنے مرضی کے ترامیم کر کے بادشاہت کی نئی مثال قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن الیکشن ٹربیونل کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ کوئی بھی شخص قانون اور آئین سے بالا تر نہیں ہے اور قانون سب کے لئے برابر ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ قانون اور آئین کی فتح ہے اور گلگت بلتستان کے عوام نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ،رمضان دسترخوان کے نام پر ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی توکی اور رمضان ختم ہورہاہے لیکن ان کا دسترخوان کہیں نظر نہیں ارہاہے بلکہ مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بیروز گاری اور غذائی اجناس کہ قلت نے لوگوں کے جینا حرام کردیا ہے ۔انہوں نے مالی سال 2016-17کے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے ،بجٹ میں صرف ن لیگ چند کارکنوں اور حفیظ الرحمن کے پارٹنر ٹھیکیداروں فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں