328

انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور کی طرف سے ارسون سیلاب سے متاثر ہونے والے نغرگاؤں کے 45گھرانوں میں ریلیف کے اشیاء تقسیم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور کی طرف سے ارسون سیلاب سے متاثر ہونے والے نغرگاؤں کے 45گھرانوں میں ریلیف کے اشیاء تقسیم کئے گئے ۔ چترال سکاوٹس کے 144ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آفتاب علی خان امدادی اشیاء متاثریں کے حوالے کیا جن میں اشیاء خوردونوش اور روزمرہ ضرورت کی دوسرے اشیاء شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثریں کو ہر ممکن امداد اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ ان کے مصائب ومشکلات میں کمی لائی جاسکے اور اس پر عمل کرتے ہوئے چترال سکاوٹس IMG-20160711-WA0016کے افسرا ور جوانوں اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ میں ہر دم شریک ہیں۔ اس سے قبل ارسون کے مقام پر بھی متاثریں میں خشک راشن تقسیم کی جاچکی ہے جس کے ساتھ انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور کی جانب سے تقسیم کی جانے والی اشیاء خوردونوش میں 2500کلوگرام آٹا، 1000لٹر کوکنگ آئل، 500کلوگرام دال ، 500کلوگرام چاؤل اور ایک سو کارٹن منرل واٹر اور جوساور 100kgچائے اور 500کلوگرام چینی شامل ہیں۔ علاقے منتخب عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے آئی۔ جی ایف۔ سی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال سکاوٹس نے ہروقت قدرتی آفات کے موقع پر چترالی عوام کو کبھی بے یار ومددگار نہیں چھوڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں