441

فرانس سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان مہم جوؤں نے کوہ ہندوکش کی سب سے بڑی چوٹی تریچ میر کو سر کرلیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)فرانس سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان مہم جوؤں نے کوہ ہندوکش کی سب سے بڑی چوٹی تریچ میر کو سر کرلیا جبکہ آخری مرتبہ 2001ء میں ایک اطالوی ٹیم نے اسے سر کرلیا تھا۔ گزشتہ جمعے کو تریچ میر کی چوٹی سر کرنے کے بعد چترال پہنچ کر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہم جو ٹیم کے کویلیٹ تھامس(Quillet Thomas)اور 1جیروم شازیلس (Jerome Chazelas)نے کہا کہ پہاڑوں پر چڑھنے کی مہم جوئی کرنا ان کا مشغلہ رہا ہے اورا س سے قبل وہ متعدد پہاڑی چوٹیوں کو سر کرچکے ہیں جن میں بولیویا میں واقع 6300میٹر بلند چوٹی بھی شامل ہے۔ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینئروں نے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورخصوصاچترال کوانتہائی پرآمن علاقہ قراردیتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی چترال کادورہ کریں گے ۔انہوں نے ویسٹرن میڈیا کاپاکستان سے متعلق پروپیگنڈہ کوغلط قراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان انتہائی پرآمن علاقہ ہے اوریہاں پرسیاحون کے لئے انتہائی پرکشش مقامات ہیں انہوں نے تریچمیرکوسیرکرنے میں تعاون کرنے پرپاکستان کے تمام متعلقہ اداروں اورٹورزاپریٹرزکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انھیں فرانس سے لیکرتریچمیرکی چوٹی سیرکرنے تک کہیں بھی کوئی مشکلات درپیش نہیں ہوئے تمام متعلقہ ادارے انتہائی تعاون کئے.

P1040568

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں