221

ناظمین پوری دلجمعی سے عوامی خدمت کا فرض نبھائیں، نیز ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے علاوہ فنڈز کا شفاف و منصفانہ استعمال یقینی بنائیں مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ناظمین پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بے جا اندرونی و بیرونی دباؤ یا بلیک میلنگ میں آئے بغیر پوری دلجمعی سے عوامی خدمت کا فرض نبھائیں نیز ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے علاوہ فنڈز کا شفاف و منصفانہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام ان سے حقیقی معنوں میں مستفید ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے سے کرپشن کا ناسور مکمل طور پر ختم کرنے اور مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے ریکارڈ اور موثر ترین قانون سازی کی ہے وزیراعلیٰ سمیت ہر خاص و عام کو قانون کا پابند اور قابل مواخذہ بنا دیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل بھی شروع ہوا ہے اسلئے آئندہ کسی کو کرپشن کی جرات نہیں ہو سکتی اور یہی اصل جمہوریت کا ثمر ہے ناظمین اس عمل میں ہمارے ہمسفر بنیں وہ دیرپائیں کے ناظمین یونین کے وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے ضلع ناظم حاجی رسول خان کی زیر قیادت ان سے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں آگاہ کیا جن میں سیکرٹریز کی تعیناتی، فنڈز فراہمی، بجٹ منظوری، تنخواہوں، دفتری سامان کی فراہمی،پولیس و مصالحتی کمیٹیوں میں کردار اور ارکان اسمبلی کی بلدیاتی سرگرمیوں میں تعاون کے امور شامل تھے ناظمین اتحاد نے کرپشن کے خاتمے، تھانہ وپولیس کلچر کی اصلاح، تعلیمی و طبی اداروں میں عملے کی حاضری اور سہولیات کی بہتری سمیت موجودہ حکومت کے اقدامات کو اتفاق رائے سے سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اعتراف کیا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ اور قانون کی عملداری قائم ہوئی ہے اور عوام کاسیاست و حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے وزیر خزانہ نے وفد کے مسائل و مطالبات کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انکے کے بیشتر مسائل کا انہیں علم ہے اور وہ ہر مناسب فورم پر انکے حل کی کوشش کرینگے وفاق سے صوبے کے حصے کے وسائل کی بروقت ادائیگی کیلئے دوٹوک بات کی جارہی ہے جس کا براہ راست فائدہ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کی شکل میں سامنے آئے گا انہوں نے علاقے میں تعمیر و ترقی سمیت دیگر مسائل کے ازالے کا یقین بھی دلایا اور واضح کیا کہ بلامبٹ میدان کلپانی روڈ، خزانہ بائی پاس پل کی تعمیر نو، چکدرہ تا تیمرگرہ شاہراہ، تیمرگرہ میڈیکل کالج، ادینزئی، تالاش اور تیمرگرہ میں گرلز کالجوں کا قیام اور آبنوشی کی سینکڑوں سکیموں سے ضلع کی ترقی و خوشحالی کی منزل قریب آئے گی جن پر سنجیدگی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال میں بلدیاتی اداروں کو پہلی سہ ماہی کیلئے سات ارب تیس کروڑ روپے سے زائد فنڈز ریلیز کئے ہیں ہم نے گزشتہ سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کراکر اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کیا اور اسکے ساتھ ہی ایسا بلدیاتی نظام متعارف کیا جس سے تمام انتظامی اور مالی اختیارات مقامی لوگوں کو منتقل ہوگئے اور اسکی بدولت عوام اپنے تمام معاملات میں مقامی سطح پر مکمل بااختیارہو گئے ہیں اب فنڈز فراہمی کے ساتھ وہ اپنے بیشتر ترقیاتی و میونسپل مسئلے خود ہی حل کر سکیں گے جبکہ صوبائی حکومت کے 30 فیصد اضافی وسائل اسکے علاوہ ہیں جسکے تحت ہر ضلع کو اربوں روپے کے مزید ترقیاتی گرانٹس ملیں گے ہماری حکومت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ ہم اختیارات اپنے پاس رکھنے کی بجائے عوام کو منتقل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسی کی بدولت دیر پائیں سمیت تمام اضلاع کی پسماندگی یقینی ختم ہو گی اسی طرح صوبائی حکومت کی شفاف زرعی و آبپاشی، آبی، ماحولیات، توانائی و معدنی پالیسیوں کی بدولت ان دشوار گزار کوہستانی علاقوں میں قیمتی زرعی اراضی، پن بجلی، معدنیات اور جنگلات کے وسائل کو سائنسی بنیادوں پر بروئے کار لاکر انکے فوائد مقامی لوگوں کو منتقل کئے جارہے ہیں وفد نے انکے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی عوام دوست ترقیاتی پالیسیوں اور اقدامات کو سراہا اور اہل دیر بالخصوص ناظمین کی طرف سے ان پر عمل درآمد اور صوبے کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنانے میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں