258

سیلاب نے لورای ٹنل ائیریے میں تباہی مچا دی،سامبو کا سٹیل پلانٹ ،ہیوی جنریٹر 2ڈمپر ایک ٹریکٹر سمیت 7گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) سیلاب نے لورای ٹنل ائیریے میں تباہی مچا دی ہے ۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہونے والی بارش اور پیر کے روز صبح ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں لواری ٹنل چترال سائڈ پر ، تعمیراتی کمپنی سامبو کا سٹیل پلانٹ ،ہیوی جنریٹر 2ڈمپر ایک ٹریکٹر سمیت 7گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں ۔ جبکہ ٹنل ائیریے میں سڑک کو بھی بہت نقصان پہنچا ۔ جس کی وجہ سے گذشتہ رات سے پشاور چترال روڈ زیارت سے لے کر براڈم کے مقام پر بند ہو گیا ہے ۔ پیر کے روز صبح کے وقت چترال سائڈ پر پھر بارش ہوئی ۔ اور کئی گاڑیاں اُس کی نذر ہو گئے ، جو گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے نالہ زیارت کے قریب پھنسے ہوئے تھے ۔ ٹنل کے مقام پر تین برساتی نالوں کے اوپر انتہائی تیز بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں تینوں برساتی نالوں میں بیک وقت زوردار سیلاب آیا ۔ اور اُس نے پورے ایریے کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ اور وہاں پر پھنسی ہوئی گاڑیاں جن میں 2 ڈمپر 1ٹریکٹر2ویگو 1ڈائنا اور ایک کار شامل ہیں سیلاب کی نذر ہو گئے ۔ سیلاب نے ایک سٹیل پلانٹ اور ہیوی جنریٹر کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ڈی سی کنٹرول روم چترال 13718670_638737466292564_65304751617665268_nکے مطابق ، ٹریکٹر اور دو ڈمپر لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی سامبو کی تھیں ۔ جنہیں سیلاب بہا لے گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس ایریے میں اس سال یہ آٹھواں سیلاب ہے ۔ جس نے ہر مرتبہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ سیلاب سے چترال پشاور روڈ لواری ٹنل ایریے سے براڈم عشریت 8کلومیٹر ایرئے تک اتوار کی رات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ پیر کے روز صبح روڈ کی بحالی کیلئے جب کام کا آغاز کیا گیا ۔ تو دوبارہ بارش ہوئی اور ایک مرتبہ پھر سیلاب آیا ۔ اور کئی گاڑیاں اُس کی زد میں آئیں ۔ اور ٹنل کھولنے کی کوشش مزید مشکلات کا شکار ہوئی ۔ روڈ کی بندش سے چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال آنے والے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اور ٹرک پھنس کر رہ گئی ہیں ۔ اور لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے ۔ بعض مسافر جو چلنے کے قابل نہیں ہیں ۔ انتہائی پریشانی اور خوف میں گاڑیوں سے اُتر کر محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں ۔ جبکہ کئی مسافر پیدل چل کر عشریت پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پولیس تھانہ عشریت کے مطابق مسافروں کو انتہائی تکلیف کا سامنا ہے ۔ سینکڑوں افراد مرد و خواتین بچے بیمار پیدل چلنے پر مجبور ہیں اور انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ، خوراک دستاب ہیں ، اور نہ وہ متاثرہ سڑک میں پیدل آٹھ کلومیٹر سفر کے قابل ہیں ، جبکہ پہاڑی علاقہ ہونے کی بنا پر کسی بھی وقت کچھ بھی ہونے کا خطرہ موجود ہے ۔ پولیس کے مطابق سیلاب سے بہت بڑا ایریا متاثر ہوا ہے ۔ اور مسلسل کام ہونے کی صورت میں منگل کے روز ہی کھل سکتا ہے ۔ ادھر پیر کی رات شیشی کوہ ، مڈکلشٹ ، کالش ویل بمبوریت میں بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں مڈکلشٹ میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا ۔ تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ کالاش ویلی میں بارش سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔

13770368_638737416292569_1051912889191049570_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں