468

جشن شندور پہلے سے طے شدہ پروگرام اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی/ بریگیڈئیر قیصر علی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) منگل کے روز چترال میں اعلیٰ سول و فوجی حکام کے درمیان ملاقات میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ جشن شندور پہلے سے طے شدہ پروگرام اور شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی جبکہ اس میں رخنہ ڈالنے کی کوئی سازش کامیا ب نہیں ہوگی اور اس فیسٹول میں عوام پہلے کی طرح جوش وخروش سے شرکت کرکے ملک دشمنوں کی مکروہ عزائم کو ناکام بنادیں۔شندور کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے تناظر میں فرنٹیئر کور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بریگیڈئیر قیصر IMG_1952علی نے ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ اور ڈی۔ سی چترال اسامہ احمد وڑائچ سے ملاقات کی جس میں اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر محمد ضیاء الااسلام اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی موجودگی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جشن شندور کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت شندور فیسٹول میں میزبان کی حیثیت سے بھرپور شرکت کرے گی اور یہاں جملہ انتظامات کو نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے کر فیسٹول کے لئے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ایونٹ کو پرلطف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائیگا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شندور فیسٹول میں چترالی عوام کے احساسات وجذبات کا احترام کیا جائے اور چترال اور گلگت دونوں علاقوں کے بھائیوں میں پھوٹ ڈالنے اور حالات کو خراب کرنے والے قوتوں کو بے نقاب کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں