208

مسلمان طلبہ اپنی صلاحیتوں اور خدمات کو بین الاقوامی سطح پر منوا کر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا احیاء کریں۔ مظفر سیدایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کی تربیت پیغمبر ﷺ اور صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر ہوئی جنہیں خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی جھکایا جا سکتا ہم نے ہمیشہ دینی اقدار کی سربلندی اور عوامی حقوق کی بات کی ہے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ حق کیلئے اقتدار کو ٹھوکر ماری ہے اور حکومت اور وزارتوں کو بھی قربان کیا ہے جماعت کی اپیل پر ملاکنڈ کے عوام کا کسٹم ایکٹ کے خلاف شٹرڈاؤن کامیاب بنااور وفاق کو اندازہ ہو گیا کہ صوبے کے اس پسماندہ ترین اور آفات کے شکار غریب عوام کی مجبوری سے زبردستی فائدہ اٹھانا ممکن نہیں جبکہ ہماری صوبائی حکومت پہلے ہی اس ایکٹ کی مخالف تھی مدرسہ احیاء العلوم بلامبٹ تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسٹم ایکٹ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب اور تاجر ودکاندار سمیت زندگی کے تمام شعبوں کو فعال بنانے پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف ہماری تحریک کا پہلا شو ہی فیصلہ کن ثابت ہو گیا اور وفاق کو ایکٹ واپس لینے کا اعلان کرنا پڑ گیا تاہم کسٹم ایکٹ واپس نہ لیا جاتا تو ہم اپنے اعلان کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں اور ضلعی حکومتوں کے علاوہ وزارتوں سے بھی استعفیٰ میں دیر نہ لگاتے کیونکہ ہم ہر صورت غریب عوام کا ساتھ دینے اور انکے درمیان رہنے والے لوگ ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاق کا ایکٹ واپس لینے پر 5اگست کو پہیہ جام اور 10اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا پروگرام اگرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے مگر عوامی حقوق اور تعمیر وترقی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی درایں اثناء ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام امتحانی نتائج میں ٹاپ ٹین طلبہ و طالبات کو شیلڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے طلبہ پر زوردیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور موبائل کا بہتر اور مفید استعمال یقینی بنائیں وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان طلبہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں اور اپنی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر منوا کر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا احیاء کریں تاکہ دنیا جنگ و جدل کی بجائے امن و سلامتی کا گہوارا بن جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں