Site icon Daily Chitral

بالائی چترال کے علاقہ ہرچین لاسپور کے گورنمنٹ ہائی سکول میں مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ نے زہر کھا کر خود کُشی کرلی

چترال ( محکم الدین محکم) بالائی چترال کے علاقہ ہرچین لاسپور کے گورنمنٹ ہائی سکول میں مبینہ طور پر  تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ نے زہر کھا کر خود کُشی کرلی ۔ خود کُشی کرنے والی طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بونی لے جایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دسمبر2015میں خود کُشی کرنے والی یتیم طالبہ طاہرہ بی بی دختر شپیر خان مرحوم اپنے گھر سے سکول آرہی تھی ۔ کہ راستے میں گورنمنٹ ہائی سکول ہرچین کے کلاس فور ملازم دیدار علی ولد علاوتی خان نے مبینہ طور پر اُسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جس پر ملازم کے خلاف طالبہ نے مقدمہ دائر کیا ۔ جو کہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ تاہم طالبہ کو اس زیادتی کا شدید طور پر قلق تھا ۔ جمعہ کے روز مذکورہ طالبہ ہائی سکول ہرچین آئی اور سکول کے اندر زہر کھا کر خود کُشی کر لی ۔ طاہرہ زہر کھانے کے بعد تڑپتی رہی ۔ لیکن اُسے بچانے کیلئے کوشش کی گئی ۔ اور نہ اُسے ہسپتال پہنچانے کا انتظام کیا گیا ۔ جبکہ لاش بھی کئی گھنٹوں تک سکول میں پڑا رہا ۔ جسے بعد آزان مستوج پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بونی روانہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یتیم طاہرہ کو انصاف ملنے کی توقع نہیں تھی ۔ اس لئے اُس نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا کر اپنی زندگی کا چراغ خود گُل کر دیا ۔

Exit mobile version