471

شندور کے خیموں سے متعلق جو بیانات میڈیا کی زینت بنے ہیں ۔ اُس میں ذرا برابر حقیقت نہیں ہے۔رحمت غازی

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبران ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی ، محمد یعقوب خان ، زلفی ہنر شاہ ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رضی الدین ، نذیر احمد صدر آئی ایس ایف ، سلطان محمد شیر وی سی ناظم اور پیر کرم الہی قادری کونسلر نے ایک اخباری بیان میں اس بات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ کہ چترال میں ڈیزاسٹر کے موقع پر ملنے والے خیموں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شندور میں استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے ۔ کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے جو ٹینٹ فوری طور پر متاثرین کو فراہم کئے ۔ اُس کے متبادل خیموں کو شندور میں استعمال کرنے پر واویلا مچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ ٹینٹ شندور فیسٹول میں کام آنے کے بعد اب انتظامیہ کے پاس ہیں ۔ جو خدا نخواستہ دوبارہ ڈیزاسٹر کی صورت میں کام میں لائے جائیں گے ۔ ہم اُن لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں ، کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اب تک شندور کے خیموں سے متعلق جو بیانات میڈیا کی زینت بنے ہیں ۔ اُس میں ذرا برابر حقیقت نہیں ہے ۔ اور پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم کو شش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں