219

کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔رحمت غازی پی ٹی آئی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی  نے ایک اخباری بیان میں کوئٹہ خودکش دھماکے میں جان بحق وکلاء ،صحافی اور عام شہریوں کے شہادت پر انتہائی غم کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔رحمت غازی نے کہا کہ ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے دہشت گردی ختم  کرنے کے لئے اقدام اُٹھاکرملک میں آمن کے ساتھ معاشی خوشحالی لائینگے۔اس وقت قوم کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں