378

چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹرمیں یوم آزادی کے حوالے سے شاندارتقریب ،شہزادہ مسعودالملک مہمان خصوصی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)ملک کے دیگرحصوں کی طرح چترال میں بھی یوم آزادی پورے قومی جذبے اوراس عہدکی تجدیدکے ساتھ منائی گئی کہ وطن عزیزکی یکجہتی ،بقااورسالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔یوم آزادی کی ایک بڑی تقریب چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹرکے پارک میں منعقدہوئی۔جس میں مہما ن خصوصی ایگزیکٹیوآفیسرایس آرایس پی شہزادہ مسعودالملک جبکہ صدرمحفل کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ تھے۔تقریب میں علاقے کے عمائدین ،خواتین 2وحضرات اورطلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعدقومی ترانہ پیش کیاگیاجبکہ چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے سلامی پیش کی ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ نے سلامی لی اورقومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر فرنٹیرکورپبلک سکول اورچترال ماڈل کالج کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے ،یوم آزادی پرمبنی خاکے اوردیگررنگارنگ خاکے اورتقاریرپیش کیے ۔تقریب میں کوئس کے مقابلے بھی ہوئے جس میں ایف سی پی ایس کے اسٹوڈنٹس نے مقابلے جیت لیا۔مہمان خصوصی شہزادہ مسعود الملک اورکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ نے تقریب سے خطا ب کیا۔یوم آزادی 3پرلوگوں کومبارکباد کے ساتھ تمام شہدا ء کوخراج تحسین پیش کیا۔اورقوم آزادی کے حوالے سے شاندارتقریب منعقدکرنے پرجوانوں اورخصوصاً ایف سی پی ایس کے طلباء وطالبات ،اساتذہ اورپرنسپل کی کاوشوں کوسراہا۔تقریب کے آخرمیں نمایان کارکردگی دیکھانے والے طلباء وطالبات کوانعامات سے بھی نوازاگیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ نے چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 29جوانوں اورتین کالاش خواتین کوچترال میں سکاؤٹس میں بھرتی کے لیٹربھی جاری کیا۔مہمان خصوصی شہزادہ مسعود الملک کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔پروگرام کے آخرمیں ملک کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعابھی کی گئی۔

1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں