269

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے چترال کیمپس میں شعبہ پولیٹیکل سائنس کے لئے پہلی مرتبہ پی ایچ۔ڈی ڈگری کے حامل فیکلٹی ممبر کی تعیناتی عمل

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے چترال کیمپس میں شعبہ پولیٹیکل سائنس کے لئے پہلی مرتبہ پی ایچ۔ڈی ڈگری کے حامل فیکلٹی ممبر کی تعیناتی عمل میں لاتے ہوئے ڈاکٹر جمال شاہ کو اسسٹنٹ پروفیسر کی خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جمال شاہ ترکی کی ایک معروف یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ اسی فیلڈ میں جرمنی کی ہائیڈل برگ یونیورسٹی سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ا س سے قبل وہ پشاور یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم۔ اے اور ایم۔ فل کی ڈگریاں حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر جمال شاہ نے خیبر پختونخوا میں تہذیبی تنوع کے موضوع پر بھی بین الاقوامی معیار کا مقالہ بھی تحریر کرچکے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل چترال کیمپس کے شعبہ سیاسیات میں صفیہ کی تقرری بھی لیکچرر کے طور پر ہوئی ہے جوکہ ایم۔ فل اسکالر ہیں۔ چترال کی تعلیمی حلقوں نے یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں اعلیٰ قابلیت کے حامل فیکلٹی ممبران کی تعیناتی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں