234

ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور کاایس آر ایس پی کے ذریعے چترال ٹاون کیلئے تعمیر ہونے والی بجلی گھرکا دورہ، کام کے رفتار پر عدم اطمیناں کا اظہار۔

چترال(پ۔ر)گذشتہ روز ضلع نائب ناظم چترال نے گولین کے مقام پر چترال ٹاون کے لئے بننے والی بجلی گھر کے کام کا جائزہ لینے گولین گول پہنچے۔توکام کی رفتار دیکھ کر بہت زیادہ مایوس ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایس آرایس پی اپنے دعوے کے مطابق نو مہینوں کے بجائے دو سال گذرنے کے باوجود بھی 50فیصد کام مکمل نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ شاید اس بجلی گھر سے چترال ٹاون کے شہری فائدہ نہ اٹھاسکے۔انہوں نے ایس آرایس پی کے ذمہ دار افراد کا قومی مسئلے میں عدم دلچسپی ،متعلقہ ٹھیکہ ڈار کی طرف سے کام کے سست رفتاری پر خاموشی کو ایس آر ایس پی کے ذمہ داری کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا۔نائب ناظم نے کہا کہ ایس آرایس پی کو دعویٰ نہیں کرنا چایئے تھا۔اگر دعویٰ کیا ہے تو اس کو بر وقت مکمل کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں