252

سعودی پلٹ نوجوان نے سامان گم ہونے کے صدمے سے خودکشی کرلی

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں 22سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔متوفی کی لاش کمرے کی کھڑکی توڑ کر نکال لی گئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔SHOتھانہ چترال سلطان بیگ کے مطابق22سالہ تعلیم یافتہ نوجوان شعیب علی ولد عیسٰی خان سکنہ پرکوسب مستوج چترال کے ایک مقامی ہوٹل چشمہ ان میں رہائش پذیر تھا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی تو دیکھا کہ متوفی کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی جس نے چادر کو پھندہ بنا رکھا تھا۔ جبکہ کمرہ اندر سے بند تھا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ہوٹل منیجروزیر علی شاہ کے مطابق متوفی جمعہ 19اگست کو اُن کے ہوٹل آکر کمرہ بک کیا رات کو کچھ رشتے دار اُن سے ملنے آئے اور فون پر دیر تک گھر ماں سے بات چیت کی۔ ہوٹل منیجر کے مطابق متوفی پشاور سے چترال آتے ہوئے اپنی گمشدہ سامان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھا ۔ سامان میں اُن کے دستاویزات اور لیب ٹاپ بھی تھا۔متوفی سے ملنے والے اُن کے دونوں رشتے داروں نے بتایا کہ ہم چترال پولیس میں بھرتی کے لئے جب چترال روانہ ہوئے تو متوفی کی ماں نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ شعیب پشاور سے تین روز قبل چترال کے لئے روانہ ہوا ہے مگر اب تک اُنکا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ہم چترال پہنچ کر شعیب کو کئی ہوٹلوں میں تلاش کیا مگر نہیں ملا جب ہم اُنہیں کڑپ رشت کے قریب دیکھا تو وہ ہم سے بھاگ کر چشمہ ان ہوٹل چلا گیا ہم نے اُس کا پیچھا کرتے ہوئے وہان پہنچا د تویکھاکہ وہ سفر کے دوران گاڑی میں سامان گم ہو جانے کی وجہ سے سخت پریشان تھا ہم نے اُن کے گھر اُن کی امی سے اُن کی بات اپنی موبائل سے کرادی کیونکہ اُن کے موبائل کام نہیں کر رہی تھی۔بعد ازان DHQہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔SHOتھانہ چترال مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کئی سال سعودی عرب میں ملازمت کر رہا تھا جو ان دنوں چٹھی پر گھر آرہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں