275

سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کی سنی گئی

ریاض: بن لادن اوردیگرکمپنیوں نےغیرملکی مزدوروں کو ادائیگیاں شروع کر دیں۔سعودی وزیرمحنت مفرج الحقبانی نے کہا ہے کہ بن لادن گروپ اور دیگر کمپنیوں نے مزدوروں کو ادائیگیاں شروع کر دی ہیں۔لیکن اوجر کمپنی نے بڑے پیمانے پر ادائیگیاں روکی ہوئی ہے جس کیلئے اوجر کمپنی کے خلاف کیس دائر کرنے کیلئے وکیل کو مقرر کر دیا گیا ہے۔بن لادن گروپ نے اگلے مہینے کے آخر تک تمام مزدوروں کو ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اگر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو مزدوروں کی شکایات پر لیبر سسٹم کے تحت سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں