49

سوات موٹروے کا سنگ بنیاد 25اگست کو رکھا جا رہا ہے چکدرہ تا تیمرگرہ و دیر خاص شاہراہ بھی کشادہ اور دو رویہ بنے گی۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مجوزہ سوات ایکسپریس وے کو موٹروے میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ جمعرات 25اگست کو اس پر تعمیراتی کام کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جا رہا ہے جبکہ چکدرہ تا تیمرگرہ و دیر خاص شاہراہ کو کشادہ اور دو رویہ بنانا بھی زیرغور ہے تاکہ دیرپائیں و بالا اور چترال کے تینوں اضلاع میں شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے علاوہ آگے تاجکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی روابط بڑھانے کی منصوبہ بندی پر بھی کام شروع کیا جا سکے دورہ دیر پائیں کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سوات موٹروے کی شکل میں ملاکنڈ کے عوام کو صرف ایک بڑی شاہراہ ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں کیونکہ شاہراہ کے دونوں اطراف میں صنعتی و تجارتی زون بھی قائم ہونگے جنکی بدولت روزگار کے مواقع بڑھنے کے علاوہ سیاحت کو بھی زبردست ترقی ملے گی انہوں نے کہا کہ تیس ارب روپے سے زیادہ لاگت کا یہ میگا منصوبہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے شروع کر رہا ہے تاہم صوبے میں مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی روابط بڑھانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز شاہراہوں اور صنعت و سیاحت کے شعبوں میں صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا جو صوبے کا بنیادی حق ہونے کے علاوہ قومی یکجہتی کے فروغ میں تقویت کا باعث بھی بنے گا مظفر سید ایڈوکیٹ نے اہل علاقہ کی طرف سے پیش کردہ مسائل و مطالبات کے جواب میں یقین دلایا کہ چکدرہ، تالاش اور تیمرگرہ سمیت ضلع کے تمام بازاروں کو جدید بنانے پر کام تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اسی طرح چھوٹی سڑکوں اور گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اور آبنوشی و آبپاشی کی سہولیات کا عمل بھی مربوط انداز میں آگے بڑھے گا تاکہ لوگ ان سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں