241

جماعت اسلامی میں خدمت انسانیت کو تمام کاموں پر فوقیت حاصل ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) وادی لوٹ کوہ کے گزشتہ سال کاسیلاب زدہ گاؤں شوغور اوی کے عوام نے جماعت اسلامی کی عوامی بھلائی اور سیلاب زدگان کو ریلیف پہنچانے اور بحالی میں جانفشانی سے مدد دینے پر مستقبل میں اس کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔ بدھ کے روز جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کرکے شوغور اوی کے عوام نے کہا کہ گزشتہ سال کی قیامت خیز سیلاب کے بعد مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی نے جس خلوص نیت سے انسان دوستی کا ثبوت فراہم کیا ، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ کمیونٹی کی طرف سے حضرت الدین اور جنرل کونسلر رحمان علی شاہ نے 20160831_143453جماعت اسلامی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی تقلید کرنی چاہئے جوکہ انسان دوستی پر مبنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اسی سے بھلائی اور بہتر نظام حکومت کے قیام کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست کا محور ہی انسانیت کی فلاح ہے اور اقتدار میں آنے کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایک فلاحی معاشرہ قائم ہو جہاں کوئی محتاج اور غریب نہ رہے اور سب کو یکساں حقوق اور مواقع میسر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں خدمت انسانیت کو تمام کاموں پر فوقیت حاصل ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ جب شوغورپہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں