195

وزیراعظم پاکستان کی شاندار طریقے سے استقبال کرکے چترالی روایات کوبرقراررکھیں ۔مسلم لیگ (ن)چترال کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان مسلم (ن)کے ضلعی صدروسابق ایم اے سیداحمدخان،ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین ،فضل رحیم ایڈوکیٹ،محمدکوثرچغتائی،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ،خورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ،حاجی محمدخان،ظفراللہ پروازاوردیگرپارٹی ورکروں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف چترالی عوام سے بے لوث محبت کرتے ہیں جس کی زندہ مثال اس مشکل حالات میں سات ستمبرکوچترال کاتیسر امتوقع دورہ ہے۔ اس لئے ہم اہلیان چترال کے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں،منتخب نمائندوں ،یونیورسٹی کیمپسزاورتمام کالجز کے طلباء سے درخواست کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کی شاندار طریقے سے استقبال کرکے چترالی روایات کوبرقراررکھیں ۔انہوں نے کہاکہ 23وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف چترال میں عوامی جلسے سے خطا ب کے بعدلواری ٹنل کاجائزہ بھی لیں گے۔اورچترال کودرپیش مسائل حل کرنے کابھی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں مسلم لیگ(ن)کی قومی اسمبلی اورصوبائی میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود بھی وزیراعظم چترال کی ترقی کے لئے55ارب روپے کی ترقیاتی کاموں کااعلان کرچکے ہیں ۔اورچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے انہوں نے خصوصی دلچسپی سے چترال کوایک ماڈل ضلع بنانے کاخواب شرمندہ تعبیرکرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چین کی حکومت نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں سیاسی تنظیمیں رابطے اور تعلقات مضبوط کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے موزوں حالات پیدا کریں گے۔اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ’دونوں ملکوں کے عوام کے فائدہ میں ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہم دونوں مل کرکام کریں۔اور اربوں ڈالرز مالیت کا سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔سی پیک سے پاکستان کو نہ صرف مجموعی فائدہ ہو گا بلکہ اس سے یہاں کے عوام بھی مستفید ہو نگے۔مسلم لیگ (ن)چترال کے عہدداروں نے اُمید ظاہرکی کہ وزیراعظم پاکستان چترال کوبھی سی پیک منصوبے کاحصہ بنائیں گے۔اس سلسلے مرکزی رہنماامیرمقام وزیراعظم کے دورے سے قبل چترال پہنچ کرمزید شیڈول کااعلان پارٹی ورکروں کے لئے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں