266

چترال سکاؤٹس کے تعاون سے سی ایم ایچ پشاور کی خواتین گائنا کالوجسٹ ماہرین کی ٹیم 10ستمبربروز ہفتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اہتمام کیا ہے

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال سکاؤٹس کے تعاون سے سی ایم ایچ پشاور کی خواتین گائنا کالوجسٹ ماہرین کی ٹیم 10ستمبربروز ہفتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اہتمام کیا ہے ۔ جس میں زچہ وبچہ اور تما م نسوانی پیچیدگیوں اور بیمایوں کا علاج ، اپریشن، چیک اپ اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ چترال کے تمام ایسی خواتین جو کسی نہ کسی نسوانی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ وہ اس زرین موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے 10ستمبر بروز ہفتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ اور علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں