24

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کر دی ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
ریجنل سنٹر چترال
پریس ریلیز:۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کر دی ۔
یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ خزاں 2016کے داخلے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرام کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں30ستمبر 2016 تک توسیع کردی ہے۔ بغیر کسی اضافی چرجز(لیٹ فیس) کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 30ستمبر تک 2016تک توسیع کی منظوری دی ہے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائڈ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے ویب سائڈ www.aiou.edu.pkاورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0943-412138 ۔0943413419

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں