226

چترال پولیس نے ہنزہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک فراڈی شخص شیر عالم کو گرفتار کرلیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پولیس نے ایک فراڈی شخص شیر عالم کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق گلگت سے ہے ۔ چترال پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے قراقرم انٹر نیشنل پرائیویٹ سکول کے نام سے ایک جعلی اداہ قائم کیا ۔ اور ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے داخلہ فیسوں کی مد میں ہزاروں روپے طلبہ سے حاصل کئے ۔ اور بازار میں ادارے کیلئے ہزاروں کی خریداری کی اور اشتہارات بنوائے ، لیکن کسی کو بھی آدائیگی نہیں کی ۔ یہاں تک کہ ٹیکسی کے کرایوں تک ادا نہیں کیا ۔ اور فراڈ کے ذریعے اپنا کام چلاتا رہا ۔ ملزم سے جعلی کاغذات ، شناختی کارڈز اور جعلی سم بھی بر آمد ہو چکی ہیں ۔ پولیس کے مطابق شیر عالم ملک کے دوسرے شہروں کراچی ،لاہور اور پشاور وغیرہ میں بھی فراڈ کے مقدمات میں ملوث تھا ۔ تاہم یہ چترال میں دھر لیا گیا ۔ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ملزم سے فراڈ کے سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں