234

مولانا عبدلاکبرچترالی کا وزیراعظم کے دورہ چترال کے موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے کی غیر حاضری پر سخت تنقید

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدلاکبر چترالی نے وزیر اعظم نوازشریف کا گزشتہ دنوں چترال کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی غیر حاضری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر جان بوجھ کے اس موقع پر اپنے ضلعے کے عوام کی ترجمانی سے روگردانی کرکے اپنے وزیر اعلیٰ رہنے کا حق کھودیا ہے اور یہ ان کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ جمعہ کے دن پارٹی کے دیگر رہنماؤں اخونزادہ رحمت اللہ، عتیق الرحمن، حکیم مجیب اللہ، فضل ربی جان اور شمشیر خان کے ساتھ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کو خیبر پختونخوا کے روایات کے مطابق بھی میزبانی کا کردار ادا کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے مخالفت کی سیاست کا راستہ اپنا کر چترال کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم موقع کھودیا کیونکہ صوبے کی چیف ایگزیکٹیو کی موجودگی میں وزیر اعظم کے علم میں کئی اور مسائل آسکتے تھے ۔ مولانا چترالی نے کہاکہ چترال کے عوام وزیر اعلیٰ کی طرز سیاست کو مسترد کرتے ہیں جوکہ نہ تو خود اس سیلاب اور زدہ ضلعے کی بحالی اور ترقی کے لئے فنڈز دینے کو تیار ہیں اور نہ ہی وفاقی حکومت سے لینے کو تیار ہیں۔ مولانا چترالی نے وزیر اعظم کی طرف سے چترال کے پسماندہ علاقوں ارندو، دروش اور موڑکھو سمیت گزشتہ سال کے زلزلہ زدگان کو یکسر نظرانداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے عوام میں بددلی اور مایوسی پھیل گئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کے سیلاب میں ان علاقوں میں انفراسٹرکچروں کو بدتریں نقصان لاحق ہوگیا تھا۔ انہوں نے شیشی کوہ ، ارندو اور موڑکھور وڈ کو بھی این ایچ اے کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں