211

چترال شہر میں اے ٹی ایم سسٹم کی مسلسل بندش اور ناقص کارکردگی صارفین کے لئے عذاب بن گئی۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال شہر میں اے ٹی ایم سٹم کی مسلسل بندش اور ناقص کارکردگی صارفین کے لئے عذاب بن گئی ۔اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ وغیرہ موجودہ زمانے کی ایسی سہولیات ہیں جنہوں نے زندگی آسان بنادیا ہے اور عوام کو بہت سارے مسائل سے نجات مل چکے ہیں۔اس وجہ سے بینکوں اور ڈاکخانوں میں رش میں کمی آگئی ہے۔مگر بدقسمتی سے چترال میں ضروری مواقع مثلاً عیدکے موقع اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں اے ٹی ایم مشینیں مسلسل بند رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے دور سے آئے ہوئے تنخواہ دار طبقے جو ہفتہ وار چھٹیوں میں اپنے مسائل حل کرنے شہر آتے ہیں فضول پھرتے ہیں ان کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے۔صارفین نے بینکوں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ بینک ان سسٹموں سے سہولیات مہیا کریں تاکہ عوام اس عذاب سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں