239

مخیراوررخم دل حضرات سے مالی امدادکی اپیل

میرا نام احمد نادر ولد محمد قادراور میرا تعلق اپر چترال کے دور افتادہ علاقہ ریچ سے ہے اور میں ساتھ بچوں کا اکلوتا کفیل ہوں 2010میں سینے میں تکلیف کے بعد میں نے ہسپتال سے رجوع کیا تو پتا چلا کہ مجھے سرطان کی بیماری لاحق ہے اور میرے جگر میں خون پیدا ہونے کا عمل متاثر ہے اس کے بعد میں نے علا ج کی غرض سے آغاخان ہسپتال کراچی کا رخ کیا وہاں پر دو سال زیر علاج رہنے کے پوری عمر کی جمع پونجی خرچ کر ڈالا، اس کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے زندہ رہنے کیلئے مہینے میں چا ر مرتبہ خون لگانے کا مشورہ دیا اس کے بعد میں نے نہایت ہی قسم پرسی کی حالت میں پشاور میں مخیر حضرات اوررحم دل پٹھانوں کی طرف سے خون کے عطیات کے فراہمی کے بلبوطے پر دو سال کا عرصہ گزارا اب چونکہ میرا جسمانی حالت اس قابل نہیں ہے کہ مزید مسافری کی حالت میں اپنا بقایا زندگی گزارسکوں،بونی میں موجود نجی ہسپتال میں خون کا ایک پیک لگانے پر دو ہزار کا خرچہ آتا ہے اور میرے پاس ان اخراجات کو پورا کرنے کیلئے مزید استطاعت نہیں لہٰذا مخیر اور رحم دل حضرات سے درخواست ہے کہ مجھے ان تکلیف دہ حالات کو گذارنے کیلئے مالی مدد اور خون کا عطیہ دیں۔

شکریہ
احمد نادر ولد محمد قادرسکنۂ ریچ
رابطہ نمبر۔0943-353868 / 0943-303289

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں