237

پانچ ہزار افراد پر مشتمل جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رفقاء کا قافلہ 22۱ور23ستمبر کو اضاخیل نوشہرہ میں عالمی سطح پر منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کرے گا.مولاناچترالی/مولاناجمشید

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) سابق ایم این اے چترال صدر اتحادالعلماء مولانا عبدالاکبر چترالی اور امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے کہا ہے ۔ کہ پانچ ہزار افراد پر مشتمل جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رفقاء کا قافلہ 22۱ور23ستمبر کو اضاخیل نوشہرہ میں عالمی سطح پر منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کرے گا ۔ جن میں 500علماء بھی شامل ہوں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز جماعت اسلامی چترال کے دفتر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں علماء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اضاخیل اجتماع میں شرکت کیلئے امام کعبہ عبدالرحمن سدیس اور ترکی کے صدر طیب اردگان کو دعوت دی گئی ہے ۔ جس میں اُن کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں ۔ اس لئے اُن پر قوم کی رہنمائی کی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔ اور یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے ۔ کہ خیبر پختونخوا کے شمال مغربی اضلاع کے لوگ علماء سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں ۔ اور یہ اُن کی دین سے قربت کی آینہ دار ہے ۔ مولانا عبد الاکبر نے کہا ۔ کہ اتحادالعلماء کے قیام کا مقصد علماء میں اختلافات کو دور کرنے اور فروغی مسائل کو نفاق کا ذریعہ بننے سے روکنے کیلئے وجود میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس تنظیم کو یو سی سطح پر منظم کیا جائے گا ۔ مولانا جمشید نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ایک وسیع وژن رکھتے ہیں اور اس صوبے کو ایک رول ماڈل کے طور 3پر ملک اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس میں 23ستمبر کو منعقد ہونے والا اجتماع اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں دینی جماعتوں کے اتحاد سے حکومت قائم ہے ۔ جب بھی علماء متحد ہوئے ۔ قوم نے اُنہیں مایوس نہیں کیا ۔لیکن یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے ۔ کہ ہم عوام کیلئے ایک متحدہ پلیٹ فارم مہیا کریں ۔ تاکہ اُنہیں مذہبی جماعتوں کو سپورٹ کرنے میں آسانی ہو ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ۔ کہ 26ستمبر سے ہر سال کی طرح چترال پولو گراؤنڈ میں فہم القرآن پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس میں ممتاز عالم دین اور سکالر مولانا محمد اسماعیل درس قرآن دین گے ۔ انہوں نے کہا ۔ درس قرآن کے سلسلے میں خواتین کیلئے پردے کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔ اس لئے تمام
بھائی بہنیں اس مبارک محفل میں شرکت کرکے دین کے حوالے سے مزید رہنمائی حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اقامت دین علماء اور لوگوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ جس میں ہر کسی کو اپنے علم اور بساط کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر عہدہ دار ، نائب امیر اخونزادہ رحمت اللہ ، چیرمین زکوۃ مولانا رحمت نعیم شاہ و دیگر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں