226

بند ناک کھولنے کے آسان قدرتی طریقے

اسلام آباد(نیوز)سردیوں میں ناک کا بند ہوجانا ایک معمول کی بات ہے،آئیے آپ کو ناک کھولنے کے قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔بھاپ لیںایک دیگچی میں پانی ڈالیں اور جب یہ ابلنے لگے تو بھاپ لیں۔اس کی وجہ سے آپ کاناک فوری طور پر کھل جائے گا۔
لہسن
آپ کو چاہیے کہ کچا لہسن کھائیں ،اس کی وجہ سے آپ کو منہ سے بوآئے گی لیکن یہ ناک کھولنے کے لئے بہت ہی مجردنسخہ ہے۔اس کے علاوہ تین سے چار توڑیاں پانی میں ڈال کر ابالیں اور اس میں آدھ چمچ ہلدی ڈال کر اس مشروب کو چھان لیں،اس مشروب سے ناک کھل جائے گا۔
سیب کا سرکہ
ایک پیالی گرم پانی میں سیب کے سرکے کا ایک چمچ ڈالیں ،پئیں اور فوری طور پر بند ناک کھول لیں۔اس مشروب کو خوش ذائقہ بنانے کے لئے اس میں شہد بھی ملایا جاسکتا ہے۔
ٹماٹر کا جوس
ایک کپ میں ٹماٹرکا جوس ،ایک بڑا چمچ کٹا ہولہسن،آدھ چمچ ہاٹ ساس اورایک چمچ لیموں کا رس لیں اور تمام چیزوں کو ابال لیں۔ٹھنڈاہونے پر پئیں اور بند ناک سے نجات حاصل کرلیں۔
نمک والا پانی
ناک میں نیم گرم نمک کا پانی ڈالیں اور فوری طورپر بند ناک کھول لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں