219

ایس آر ایس پی چترال کی طرف سے (پی پی اے ایف) کے (پی آرآر) پراجیکٹ کے تحت ایجوکیشن کمپونیٹ میں بہت سے قابل ذکر اور اہم ٹرنینگز کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)ایس آر ایس پی چترال نے (پی پی اے ایف) کے (پی آرآر) پراجیکٹ کے تحت ایجوکیشن کمپونیٹ میں بہت سے قابل ذکر اور اہم ٹرنینگز کرائے ہیں جن میں ڈی آر ایم اور ہیلتھ اینڈ ہائجین ٹریننگ جو کہ یوسی دروش ون اورٹو میں چھ،چھ سکولوں میں دئے گئے جن میں طلباء وطالبات کے علاوہ اساتذہ کرام اور پی ٹی سی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔اسی پروگرام کے تحت یوسی دروش ون اورٹو میں 20سی آر پی ایس کو تعلیمی اداروں میں داخلہ کی شرح بڑھانے کے حوالے میں ٹرنینگ دی گئی اور ان 20سی آر پی ایس جن میں سے10فیملز تھیں جنہوں نے اپنے اپنے گاؤں میں جاکر ہر ایک نے 20,20گھروں کے بڑوں کو ایک جگی اکٹھا کرکے موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پر انہیں ٹرنینگ \بریفنگ دی اور بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخلہ دلوانے پر زور دیا اور انہیں اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر سمجھایا۔ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ پر بھی یوسی دروش 120ون اور ٹو سے 25,25فیملز پی ایس ٹیز کو اور25,25پی ایس ٹیز میل کو ٹریننگ دی۔ای سی ڈی ٹریننگ ایک نئی طرز کی ٹریننگ ہے جس میں بچوں اور بچیوں کو جدید طرز تدریس کے مطابق خوشگوار ماحول میں اور کھیل ہی کھیل میں تعلیم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے اور بچیاں نہ صرف سکول جانے میں دلچسپی لیتے ہیں بلکہ پڑھائی لکھائی میں بھی دلچسپی لیتے ہیں اور انکی سمجھنے کی صلاحیت تیز اور بہتر ہوتی ہے۔اسکے علاوہ یوسی دروش ون اور ٹو میں داخلہ آگاہی واک بھی کرایا جسکا مقصد سکولوں میں داخلہ کی شرح سے بہتر بنانا اور تعلیم کی اہمیت کو لوگوں تک پہنچاناتھا۔اسکے علاوہ یوسی سطح پر ایک ایک راونڈ ٹیبل کا انعقاد بھی کرایا جسکا مقصد ان دونوں یوسیز میں تعلیمی میدان میں کیا کیا کام کرنے ہیں اور کس طرح ان تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ان راونڈ ٹیبل کانفرنسوں میں یوسی میں موجود ماہرین تعلیم،مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان ،سول سوسائٹی کے نمائندے ،علماء کرام ،یوسی اور وی سی ناظمین اور بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کیں اور تعلیمی میدان اور اداروں میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں