198

گلگت: بہادر ٹریفک پولیس اہلکار اظہر علی نے دن دیہاڑے گاڑی چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرکے سٹی پولیس کے حوالے کردیا

گلگت :  (نیوزپھسو ٹائمز اُردُوگلگت) بہادر ٹریفک پولیس اہلکار اظہر علی نے دن دیہاڑے گاڑی چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرکے سٹی پولیس کے حوالے کردیا.اس جرات کا مظاہرہ کرنے پر تاجروں نے اظہر علی کو خراج تحسین پیش کیا. ایسے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہیں تاکہ معاشرے میں جرائم کی شرح میں کمی لائی جاسکے.گزشتہ دن گھڑی باغ کے مقام پر اصف نامی چور نے انور نامی شخص کی گاڑی جس کا نمبر glt 2406 کو چوری کرکے لے گیا جس پر مزکورہ شخص نے ٹریفک پولیس کو اطلاع کردیا.10 منٹ بعد جب چوری کی گاڑی وہاں سے گزری تو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اظہر نے دکانداروں کی مدد سے چور اور گاڑی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں