204

شانگلہ میں اقتدار پر قابض حکمرانوں نے تر قیاتی فنڈکے نام پر کرپشن کر کے پاکستان میں جائیدادیں بنا ئیں،سابق صوبائی وزیرشوکت علی یوسف زئی

بشام ( نامہ نگار) سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں اقتدار پر قابض حکمرانوں نے تر قیاتی فنڈکے نام پر کرپشن کر کے پاکستان میں جائیدادیں بنا ئیں،پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، ریاست کے دور کے بعد ان علا قوں کو تر قی کی بجا ئے تاریکی میں دھکیلا گیا،شانگلہ میں تر قیاتی کاموں کو جال بچھا یا ہے، اب تر قی کا عمل شروع ہو چکا ہے، شانگلہ کے مفاد کی خا طر کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے،جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں بدلیں گے تب تک آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی، آئندہ دور پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر پیر خانہ میں شمولیتی تقاریب اور اولندر پیر خانہ میں مختلف سڑکوں اور خا ص کر شاہ پور سے اولندر روڈ کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اجتما عات سے اختر علی چٹان، وقار احمد خان، نواز محمود خان، ممبر ضلع کونسل خان نواب ، معراج خالد، غفار شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اصلا حاتی ایجنڈے نے صو بے میں واضح تبدیلی لا ئی ہے، آج کسی بھی ادارے میں کرپشن کا تصور بھی ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ 29ستمبر کو پا نا مہ لیکس کے خلاف اور غدار حکومت کے خلاف عمران خان کی قیادت میں رائیونڈ مار چ کریں گے ،عمران خان آج غریب عوام کی خا طر میدان میں جہاد کر نے کیلئے نکلے ہیں اور ان کرپٹ حکمرانوں محا سبہ کر رہے ہیں ،آج تک اس ملک پر جس نے بھی حکمرانی کی ہے اس نے اس ملک کو صرف لوٹا ہے اور اپنی جیبیں بھر دی ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک میں 54%عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی اور 42% لوگ پیدا ئش کے بعد جوانی تک نہیں جا تے یعنی پہلے ہی سے معزور ہو جا تے ہیں، انہوں نے کہا کہ صو بہ خیبر پختونخوا میں ہماری مخلوط حکومت قائم ہے اگر صو بے میں ہماری یکساں حکومت آئی تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان تر قی کی راہ پر گامزن ہو جا ئے گا اور ملک تر قی کی سیڑھی پر چلے گا، انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں نے صو بہ خیبر پختونخوا کو ہمیشہ نظر انداز کیالیکن آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف رکھے ہو ئی ہے، اس مو قع پرکئی خاندان کے افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں