253

محترم جناب نیوز ایڈیٹر صاحب از پبلسٹی آفیسر گومل یو نیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خا ن

گو مل یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پر و فیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ ادبی سر گر میا ں معا شر ے کے مسا ئل کی عکا سی کے سا تھ سا تھ امن بر داشت اور رواداری کے فروغ میں بنیا دی کر دار ادا کر تی ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے یو نیسکو کے زیر اہتمام منعقد ہ امن مشا عرہ سے خطا ب کے دوران کیا تقر یب سے یو نیسکو کے ذمہ دار پر و فیسر ڈاکٹر محمد اعظم خا ن علی زئی ذلا ن کمیو نیکیشن کے سینئر پر وگر ام منیجر فضل سعید خان نے بھی خطا ب کیا ، جبکہ گومل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک، پرووسٹ انجنیئر اقبال زیب خٹک، ڈیرہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی ، ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد یاسین قریشی بھی موجود تھے، وائس چا نسلر نے کہا کہ آج کے اس مشا عرے میں یہ حقیقت ایک با ر پھر سا منے آئی ہے کہ اس خطہ کے با سی انتہا ئی با صلا حیت ہیں شعراء کے کلا م سے اس با ت کی عکا سی ہو ئی ہے کہ یہا ں کا شا عر اپنی خداد داد صلا حیتو ں کی بنیا د پر اردواور سرائیکی کے نا مو ر شعرا ء کے ہم پلہ ہیں اور اگر ان کی سر پر ستی کی جا ئے تو ادبی میدان میں ڈیرہ اسما عیل خان کا نا م مز ید روشن ہو سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ امن اور بر داشت کسی بھی معا شرے کی ترقی میں بنیا دی کر دار ادا کر تے ہیں جس معا شرے میں امن بر داشت ختم ہو جا ئے وہ معا شرہ تر قی تو دور کی با ت اپنا وجو د بھی کھو بیٹھتا ہے انہو ں نے کہا کہ دنیا کی تا ریخ اس با ت کی شا ہد ہے کہ جن قو مو ں نے امن اور برداشت کو فروغ دیا وہ دنیا پر حکمرانی کر تی رہیں اور جن قو مو ں نے امن اور برداشت کو پس پشت ڈالا وہ تنز لی کا شکا ر ہو ئیں انہو ں نے کہا کہ پا کستان عالم اسلا م کا اہم ملک ہے اور امن مخا لف قو تو ں کی ہمیشہ یہ کو شش رہی ہے کہ اس ملک میں امن و بر داشت کو ختم کیا جا ئے مگر ہمیں متحد ہو کر امن دشمن قو تو ں کے عزائم کو نا کا م بنا نا ہو گا انہو ں نے کہا کہ گو مل یو نیو رسٹی انتظا میہ یہا ں تعلیمی سر گر میو ں کے فرو غ کے سا تھ سا تھ ادبی اور ہم نصا بی سر گر میو ں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کر دار ادا کر ے گی مشا عر ے میں میز با نی کے فرائض نو جو ان شا عر خو شحا ل نا ظر نے سر انجا م دیئے جبکہ معر وف شعراء نے اپنا کلا م پیش کیا اس مو قع پر یو نیسکو کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم خا ن علی زئی اور ذلا ن کمیو نیکیشن کے فضل سعید نے شر کا ء کو مشا عر ے کے اغراض و مقا صد سے آگا ہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں